Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

ممتاز ادیب امیرخان میر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

چترال (محکم الدین) چترال کے ممتاز ادیب، شاعر، مصنف امیر خان میر کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس ہفتے کے روز ٹاون ہال چترال میں منعقد ہوا
مقررین نے اپنے خیالات کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ امیر خان میرمرحوم کھوار ادب کے خزانہ تھے وہ کھوار ادب سے وابستہ تمام ممبران کو اپنی آنکھوں پر بیٹھاتے اور کھوار ادب کے فروغ و ترویج کیلئے ان کی کوششیں سنہری حروف میں لکھنےکے قابل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ مقررین نے کہا کہ امیرخان میر دو مرتبہ چترال کی سب سے بڑی ادبی تنظیم انجمن ترقی کھوار کے صدر رہے۔ اس دوران انہوں نے “تحریک آزادی اور الحاق پاکستان” کے حوالے سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کی اور اس کانفرنس میں تحریک آزادی سے متعلق مقالات کو کتابی صورت میں شائع کیا جو چترال کی تاریخ کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے والوں کیلئے ایک خزانہ ہے۔
اسی طرح تیسری بین الاقوامی ہندوکش کلچرل کانفرنس کے مقالات بھی ان ہی کے دور میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے شائع کی جو کہ بہت بڑا کارنامہ ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ققنوز کے دو جلد رسالے میں چھاپنے کے علاوہ بابا فردوس فردوسی پر کتاب لکھی جو کہ ان کی اہم خدمات میں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر صاحب بیک وقت ادیب و شاعر، ایک محبت کرنے والے پر خلوص دوست، ادارے کے اعلی منتظم اوربیغیر کسی عہدے کے سیاسی رہنما تھے جوپوری زندگی ایک ہی جماعت سے وابستہ رہے۔ اس کے باوجود ادب سے لےکر ملازمت و سیاست تک کے تمام لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔
اس موقع پر امیرخان میر مرحوم کے فرزند امتیاز احمد نے اپنے والد گرامی کی یادمیں تعزیتی ریفرنس منعقد کرنےپر مرکزی صدر انجمن ترقی کھوار شہزادہ تنویرالملک و حلقہ چترال کے صدر معزالدین بہرام اور جملہ ممبران و شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے والد گرامی نے اپنی زندگی میں ادب کے دوستوں کا جو وسیع حلقہ بنایا ہے یہ ہمارے لئےفخر اور حوصلے کی بات ہے۔
صدر محفل امیر خان میرمرحوم کے بہت قریبی دوست ممتاز ماہر قانون عبدالولی خان عابد نےاپنے خطاب کے دوران مرحوم کے فرزندوں سے درخواست کی کہ وہ امیر خان میر کے ادبی مسودات جلد سے جلد انہیں مہیا کریں ۔ تاکہ انہیں کتابی شکل دے کے بلاتاخیر شائع کیا جا سکے۔
You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!