عزت مآب وفاقی وزیر مواصلات کے نام
دھڑکنوں کی زبان
محمد جاوید حیات
ہمیشہ فلاحی ریاست کی تعریف عوام کی خدمت سے شروع ہوتی ہے اور خوشحالی اور امن و امان پر ختم ہوجاتی ہے ۔قران عظیم الشان میں اللہ نے قریشی پر انعامات کا ذکر خوشحالی اور امن سے کیا ہے۔ ریاست میں عوامی نماٸندے خدمت کے لۓ ہوتے ہیں وہ سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھتے ہیں اس لۓ اقتدار میں عزت ہے۔
ملک خداداد میں جمہوری حکومتیں سوالیہ نشان بنی رہی ہیں اس لۓ کہ عوام بعض ایسی بنیادی سہولیات سے محروم رہے ہیں کہ ان کی پکار فریاد بن جاتی ہے اور یہ دھائی کہیں پہنچتی نہیں ۔موجودہ دور ڈیجیٹل ہے مواصلات کی جدید سہولیات کا دور ہے اس لۓ وزیر مواصلات بہت اہم ذمہ داری کا حامل ہے خوش آٸند بات یہ ہے کہ موجودہ سیٹ اپ میں وزیر مواصلات ایک معتبر سیاسی اور مذہبی خاندان کا چشم و چراغ ہے ایک خدا ترس عالم دین ہے ان کو یقینا خدمت ذمہ داری اورآخرت کی فکر ہے وہ اقتدار کو امانت سمجھتے ہیں اس لۓ ایک فریادی کی حیثیت سے اپنی فریاد بلکہ عوام کی دھاٸی ان تک پہنچانے کی جسارت کی جارہی ہے۔ موجودہ دور الیکثرانک میڈیا کا تیز ترین دور ہے زندگی ڈیجیٹل بن گٸ ہے ۔سمارٹ فون نے انقلاب بھر پا کردیا ہے ۔تمام ضروریات زندگی اسی کے ذریعےممکن ہیں۔
تمام دفتری امور تمام تعلیمی امور تمام امتحانات تمام تعلیمی مواد سب آن لاٸن ہیں ۔طالب علم انٹرنیٹ سے پڑھتا یے۔ استاد اپنے مساٸل کا حل اور نتیجہ انٹر نیٹ سے حاصل کرتا ہے انٹرنیٹ کی مدد سے تفویض کردہ کام نمٹاۓ جاتے ہیں ۔تمام دفتری امور ای میل ٹکسٹ اور واٹس اپ کے ذریعے انجام پاتے ہیں ۔ہارٹ ورک کا دور سمارٹ ورک میں داخل ہوگیا ہے اس لۓ یہ سب سہولیات عوام اور ملک کے لۓ ناگزیر ہیں ۔ملک کےبیشتر دور دراز علاقوں میں یہ سہولیات میسر نہیں ہر طبقہ زندگی کے لوگ بے بس ہوکر رہ جاتے ہیں ان کی زندگیاں محرومیوں کا شکار ہیں ۔طالب علم ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں دفترمیں کام مہینوں تک نہیں ہو سکتے۔
چترال جیسے پسماندہ علاقے میں نجی کمپنیوں ٹیلی نار جاز ورید وغیرہ کے نیٹ ورک ہیں خاص کر بہت دور دراز علاقوں میں صرف ٹیلی نار کی سولٕیات ہیں مگر آہستہ آہستہ یہ علاقے نیٹ ورک سے محروم ہوگۓ ہیں لوگ بے بس ہیں ہم مذکورہ کمپنیوں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ ان دشوار گزار علاقوں میں اپنے ٹاورز نصب کیۓ لیکن آہستہ آہستہ ناقص نیٹ ورک کی وجہ سے عوام میڈیا کی سہولیات سے محروم ہوگۓ ہیں۔ آپ ایک ذمہ دار اور عوام کے درد رکھنے والے نماٸندے ہیں اس لۓ اس مسلے کو ترجیحا حل کرنے پر توجہ فرماٸیں تاکہ عوام آپ کو دعاوٶں میں یاد کریں۔ ان کمپنیوں کی کارکردگی کا جاٸزہ لیا جاۓ ان کے مساٸل بھی حکومتی سطح پر حل کیۓ جاٸیں تاکہ ان کے پاس کوٸی بہانہ نہ رہ جاۓ۔
دور دراز علاقوں میں جو ٹاورز ہیں ان میں یا تو ایندھن پہنچاٸی نہیں جاتی یا ان میں کام سالوں سے ادھورے پڑے ہیں ۔یہ ایک درینہ مسلہ ہے بچوں کی تعلیم اور ان کا قیمتی وقت ضاٸع ہو رہا ہے دفتروں میں کام نہیں ہو رہا اور جدید چلتی پھرتی زندگی ٹھہر سی جاتی ہے۔۔ اسمبلی میں بھی اس درینے مسلےپر ایک ادھ آواز آٹھاٸی جاتی ہے لیکن ہمارے ملک کی بد قسمتی یہ ہے کہ یہ آوازیں صدا بہ صحرا ہوتی ہیں ان پر نہ توجہ ہوتی یے نہ عمل ہوتا ہے ۔۔آپ کی اچھی کاردگی اور اعلی شخصیت کو بنیاد بنا کر یہ فریاد کی جاتی ہے کہ اس مسلے کو فورا حل کرنے کا عزم کیا جاۓ اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلاٸی جاۓ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔
The Mister of telecommunication received your message and asked the authorities to take prompt action. lols