Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

کسٹم اسٹیشن طور خم میں چترالی حولدار کے اعزاز میں الوداعی تقریب

زندگی کا آدھے سے بھی زیادہ حصہ کسی ادارے کے ساتھ منسلک ہو کر بسر  کرنا اور پھر اس ادارے سے قطع تعلقی یقیناً  تکلیف دہ بات ہوتی ہے۔
 اکتوبر15 2022 بروز ہفتہ کسٹم اسٹیشن تور خم  میں چترال مستوج کے خوب صورت گاوں چنار سے تعلق رکھنے والے حوالدار علی مدد خان صاحب کی چالیس سال عرصہ ملازمت سے سبکدوشی کی تقریب منعقد کرائی گئی۔

تقریب میں محترم علی مدد  کی دوران ملازمت  کردار اور ان کے فرض شناسی کے پہلوون کو اجاگر کیا گیا۔ دوران ملازمت ڈیپارٹمنٹ کے اسٹاف نے انھیں نڈر، خوش اخلاق، ہمدرد انسان پایا۔ ہر دشوار راستے میں وہ سب کے یار دوست رہے، انہھون نے کسی کو خود سے کمتر نہیں سمجھا۔

مزید ان کی فرض شناسی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انہوں نے بلا ضرورت کبھی اپنے فرض سے جی نہیں چرایا اور سال میں صرف دو دفعہ عید کے موقع پر ہی چھٹی کی۔ ان کے کردار اور فرض شناسی کے اعزاز میں انھیں شیلڈ اور مختلف تحائف سے نوازا گیا۔

تقریب میں شرکت کرنے والے افسران میں ڈپٹی کلیکٹر، اسسٹنٹ کلیکٹر یاور حیات، سپرنٹنڈنٹ تنویر احمد، صدیق اکبر،  انسپکٹر تحسین اللہ، حاجی ظفر، رمشت طاہر اور دیگر اسٹاف میں محمد فراز، واجد علی، رومان علی،  وسیم اکرم شامل تھے۔ 

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!