تریچ وادی کا آخری گاوں لاغشور
فرید احمد رضا
تریچ کے آخری گاوں شاگروم سے اگے تریچ میر کی طرف تقریبا ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع دو دریاوں کے بیچ خوبصورت سیاحتی مقام لاغشور واقع ہے۔ لاغشور سے اگے تریچ کے گاوں والوں کا سرمائی چراگاہ ہے اور تریج میر چوٹی کی طرف جانے والے بھی یہاں سے ہوکے جاتے ہیں۔
علاقہ راغشور شھزادہ تنویرالملک کی جائداد ہے۔ شھزادہ صاحب نے یہاں پر گرمیاں گزارنے کےلیے ایک خوبصورت بنگلہ بنایا ہے گاوں سے بہت دور ہونے کے باوجود بھی سولر کے ذریعے بجلی تک کی سہولت موجود ہے۔ لاغشور تک جانے کےلیے اپنا ایک پل ہے، پل کے ساتھ ہی گیٹ ہے جو تالا لگا کے بند رہتا ہے۔ لیکن ہم نے پہلے سے ہی تنویر صاحب سے بات کرکے تریچ میں اس کے بندے سے چاپی لے لی تھی۔ ارادہ ہمارا یہیں تھا ۱۵ جولائی ہم لاغشور ہی میں گزاریں گے لیکن کیا کیا جائے کہ ٹیلی فون کا کہیں چھپنے نہیں دیتا۔ لاغشور پہنچے ہی تھے کہ کنٹرول روم سے فون موصول ہوئی کہ دورہ مختصر کرکے گھر پہنچنا ہے۔ بہت سوچا کہ حکم عدولی کرو لیکن پھر انجام کے بارے میں سوچا کہ کہیں ایسا نہ ہوجائے کہیں ویسا نہ ہوجائے۔
اسی سوچ میں ہی بنگلے کا دروازہ کھولا، چائے پکائی، انڈے ساتھ تھے ابال کے کھائے، دل نے بہت چاہا کہ رات یہاں پر گزاری جائے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔ واپس ہوگئے۔ علاقہ بہت ہی پیارا ہے۔ دو دریاوں کے درمیاں گھنے جنگل کے بیچ اور ساتھ اونچے پہاڑ “لینڈز اینڈ ہاوس” نام کا یہ بنگلہ، گرمیوں میں دن گزارنےکےلیے بہت ہی پیارا ہے۔ پروگرام یہیں تھا کہ یہاں پر رات گزار کر اگے تریچ میر کی چوٹی کی طرف مارچ کیا جائے لیکن ایسا نہ ہوسکا، پروگرام شارٹ کرکے واپس آنا پڑا۔