Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

شندور سے واپسی پر شائقینِ پولو ہرچین میں پھنس گئے

چترال (محکم الدین) شندور فیسٹول ختم ہونے کےبعد واپس چترال آنے والے ہزاروں سیاح اور مسافر ہرچین لاسپور میں سیلاب سےروڈ بلاک ہونے کی وجہ سے پھنس کر رہ گئے ہیں۔ پھنسے ہوئےلوگوں میں بڑی تعداد میں سرکاری آفیسران، خواتین ،بچے وغیرہ شامل ہیں۔  

متبادل گشٹ روڈ بھی سیلاب کی زد میں آچکا ہے ۔ اور آمدورفت بند ہے۔ ہزاروں افراد ہرچین لاسپور کے بازار اور لوگوں کے گھروں میں ڈیرےڈالے ہوئے ہیں۔ کھانے پینے اور رات قیام کیلئےجگہ نہ ہونے کے باعث پریشان ہیں۔ تاہم بہت سے سیاح اس کو انجوائےبھی کررہےہیں ۔ اور ہرچین و گشٹ میں دریا کنارے سبزہ زاروں میں اپنا پکاو اپنا کھاو میں لگے ہوئےہیں۔ تاہم بہت سارے سیاحوں کو اچانک اس مشکل سے واسطہ پڑ گیا ہے اور وہ بہت پریشان ہیں۔ 

پھنسے ہوئے سیاح سیلاب کے تھمنے کا انتظارکر رہےہیں۔ لیکن سیلاب اتوار کی شام تک رکا نہیں ہے۔ راستہ صاف کرنے کیلئےمشینری طلب کر لئے گئےہیں ۔ لیکن روڈکی صفائی سیلاب کے بند ہونےکے بعد کیا جائے گا۔ سیلابی ملبےنے دریائے لاسپور کا راستہ روک لیا ہے۔ جس کی وجہ سے دریا کے بہاو میں رکاوٹ آگئی ہے۔  

درین اثنا اپر چترال کے کئی مقامات میں سیلاب آنے سے دریائے یارخون کے قریب آباد دیہات کے راستے کٹ کر رہ گئےہیں۔ گاوں کھوژ، دیوانگول وغیرہ کے لوگ محصور ہوگئے ہیں اورکہیں جانے و آنے سے محروم ہیں۔ چترال گذشتہ ایک ہفتے سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر گلیشئر کے پگھلنے اور پھٹ جانے کے واقعات کے نتیجے میں آئے روز سیلاب آرہے ہیں۔ جس سے لوگوں کےبہت زیادہ نقصانات ہورہےہیں۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!