نئے جنگلات کا رقبہ
داد بیداد
ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
خیبر پختونخوا کے محکمہ ما حو لیات نے پا کستان کے سب سے بڑے خلائی تحقیقی مرکز سپارکو کے تعاون سے ایک تحقیقی سروے کیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے کے اندر جنگلات کے رقبے میں 846مر بع کلومیٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سروے میں ریموٹ سینسنگ کے جدید آلات استعمال کئے گئے
موجودہ دور میں موسمیا تی تغیر، عالمی حدت، اور جنگلات کے رقبے میں مسلسل کمی کا باربار ذکر کیا جا تا ہے اس صورت حال میں خیبر پختونخوا کے اندر جنگلات کے رقبے کا بڑھنا بہت فخر اور خو شی کی بات ہے اور اس کا سہرا فیصلہ سازوں کے ساتھ ساتھ میدان عمل میں فیصلوں پر عملدرآمد کرنے والے اداروں کے سر ہے دونوں کو اس کا برابر کریڈیٹ دینا چا ہئیے
ہمارے صوبے میں شجر کاری کے حوالے سے کئی اہم منصوبے آئے 1980ء کی دہا ئی میں مہا جرین کی اباد کاری کے عالمی ادارے کے تعاون سے جنگل با نی پر بہت کا م ہوا ، پھر واٹر شید منیجمنٹ کے ذریعے محکمہ ما حو لیات نے جنگلات لگا نے کا مر بوط پرو گرام پر کامز ہوا 2014ء میں پا کستان تحریک انصاف کی صو با ئی حکومت نے ایک ارب درخت لگا نے کا بڑا منصو بہ متعارف کرا یا اس کے بعد ملکی سطح پر عمران خا ن کے وژن کے مطا بق دس ارب درخت لگا نے کا پرو گرام دیا گیا جس کو پوری دنیا نے سرا ہا یقینا جنگلا ت کے رقبے میں اگر اضا فہ ہوا ہے تو اس میں ان تمام منصو بوں کا حصہ ہے لیکن مذکورہ سروے کا دائرہ 2007سے 2018تک گیا رہ سالوں پر محیط ہے
اگلا سروے ہو گا تو جنگلات کے رقبے میں مزید اضا فہ سامنے آئیگا ایک عام شہری کے لئے جنگل لکڑی حا صل کرنے کا ذریعہ ہے، کاروبار ی طبقے کے لو گ جنگلات کو قیمتی نبا تات، ادویات، نا یا ب نسل کے جا نوروں، درندوں اور پرندوں کی و جہ سے اہمیت دیتے ہیں سائنسدانوں کا نقطہ نظر سب سے مختلف ہے سائنسدان مشکل زبان، نا ما نوس اصطلاحات اور سائنسی تر کیبات کے ذریعے میں باور کراتے ہیں کہ کرہ ارض پر جاندار اشیاء کی زندگی کا دارو مدار جنگلا ت پر ہے انسا نی زندگی کے لئے جنگلات متوازن آب و ہوا فراہم کر تے ہیں اور جنگلات نہ ہوں تو انسان کا سانس لینا مشکل ہو جا ئے سائنسدان کہتے ہیں کہ کار خا نوں اور موٹر گاڑیوں میں ایندھن جلتا ہے تو دھواں پیدا ہو تا ہے دھواں کے اندر زہریلی گیسوں کی بڑی مقدار ہوتی ہے ، اس مقدار کو متوازن بنا نے میں جنگلات مثبت کر دار ادا کر تے ہیں سائنسدانوں نے زہریلی گیسوں کو گرین ہاوس گیس کا نام دیا ہے
اس کے مقا بلے میں ایک عنصر کا تعارف کیا ہے یہ عنصر کار بن ہے جو کوئلے میں بڑی مقدار میں پا یا جا تا ہے یہ ایسا عنصر ہے جو خود جلتا ہے لیکن جاندار اشیاء کی زند گی کے لئے کرہ ارض اور سمندر وں کے ساتھ فضا ئے بسیط کی ہوا ووں کو معتدل رکھنے کا کام دیتا ہے سائنسدانوں نے فضا ئی الود گی پر قا بو پا نے اور زہر یلی گیسوں کے مضر اثرات کو قابو میں رکھنے کے لئے کا بن کے نام سے معا شی حل پیش کیا ہے
حل یہ ہے کہ کاربن فنانسنگ کے نام سے معا شی حل پیش کیا ہے حل یہ ہے کہ دنیا کے دولت مند لو گ ، کار خا نوں کے ما لکان تر قی یا فتہ ملکوں کی حکو متیں، اقوام متحدہ کی ذیلی تنظی میں اور علا قا ئی تعا ون کی بین لا قوامی تنظی میں ملکر کا ر بن فنا نسنگ کے نام سے ایک فنڈ قائم کریں اس فنڈ سے ضرورت منداقوام اور خطرے سے دو چار آبا دیوں کے لوگ وسائل حا صل کرکے جنگلات کے رقبے میں اضا فہ کر سکیں گے اور زہر یلی گیسوں کے مضر اثرات پر قا بو پا نے میں اپنا کر دار ادا کرینگے سائنسدانوں نے بر ملا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ کار خا نوں اور موٹر گا ڑیوں میں ایندھن جلا نے والے دولت مندوں نے زہریلی گیسوں کے اخراج سے کر ہ ارض اور فضائے بسیط کے علا وہ سمندروں کو بھی آلو دہ کر دیا ہے ان کا فرض ہے کہ اپنی کو تا ہی کا ازالہ کرنے کے لئے کار بن فنا نسنگ میں زیا دہ سے زیا دہ حصہ ڈالیں تا کہ جنگلات کے رقبے میں تیزی کے ساتھ اضا فہ کیا جا سکے، اوزون کی تہہ کو بر بادی سے بچا کر عالمی حد ت اور مو سمیاتی تغیرات کا مقا بلہ کیا جا سکے اس عالمی کو شش میں خیبر پختونخوا کی حکومت نے دبنگ قدم اٹھا تے ہوئے جنگلات کے رقبے میں 846مر بع کلو میٹر کا اضا فہ کیا ہے جو بیحد خو ش آئندہے۔