Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

شک کی بنیاد پر گائے کا گوشت دریا برد

 چترال (محکم الدین) حلال فوڈ اتھارٹی چترال نے چیکنگ کے دران شک کی بنیاد پر ایون تھوڑیاندہ میں قصاب سے گائےکا گوشت قبضے میں لیا اور بعد آزان ایون پل سے دریا برد کر دیا گیا۔

حلال فوڈ کے ڈاکٹر ذبیر اور ایف ایس او عدنان کےمطابق گوشت خون سے لت پت ہے جو کہ اس کے حلال ہونے کو مشکوک بناتی ہے۔ اس لئے یہ کھانے اور بیچنے کے قابل نہیں ہے لیکن گائے کے مالک اور قصاب کا کہنا تھا کہ گائے کو بجلی کی کرنٹ لگی تھی جس کے بعد اسے ذبح کر دیا گیا ہے۔ اس لئےگائے کا گوشت سو فیصد حلال ہے۔لیکن حلال فوڈ کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ چونکہ گائے کے گوشت پر خون جم گیا ہے لہذا سائنسی بنیادوں پر اس گوشت کو حلال قرار نہیں دیا جاسکتا۔

بعد آزان ایس ایچ او ایون گل محمد کی موجودگی میں ایون پل پر گوشت دریا برد کر دیا گیا اور متعلقہ افراد کو خبردار کیا گیا کہ آیندہ اس قسم کے جانور کے ذبح کرنے کی صورت میں ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی۔

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!