یونین کونسل کریم آباد کے گاوں ہینجل میں آتشزدگی کا واقعہ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر تباہ
یونین کونسل کریم آباد کے گاوں ہینجل میں آتشزدگی کا واقعہ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گئے۔
چترال لوئر کے علاقہ کریم آباد کے گاؤں ہینجل میں گذشتہ رات سلیم خان والد قربان خان ساکنہ ہینجل کریم آباد کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لی، جس کے نتیجے میں پورا دکان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوا۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ لٹکوہ میں ریسکیو۱۱۲۲ کا کوئی سروس موجود نہیں ہے جس کی وجہ اس طرح کے واقعات پر بروقت قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں اور اسے پہلے بھی اسی گاوں میں آتشزدگی کے کئی واقعات رونما ہوئے مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے کے مالی نقصانات کا سامنا ہوا ہے مگر حکومت خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
علاقہ ہینجل کے کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چائیے کہ وہ آفت زادہ لوگوں کی مدد کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔