Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

بندوق لہراتے ہوئے رقص کرنا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا

چترال (بشیر حسین آزاد) اپر چترال کے خوب صورت گاؤں مستوج میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی خوشی مناتے ہوئے کھلے میدان میں بندوق لہراتے ہوئے رقص کرنا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا جنہیں پولیس نے اسلحہ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔

بندوق لہراتے ہوئے فارسی گانے کی ترنگ میں پانچ نوجوانوں کے ایک ساتھ ناچنے کی ویڈیو دو دن پہلے سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی تھی۔ پولیس تھانہ مستوج میں اس ویڈیو کی بنیاد پر غیر قانونی اسلحے کی نمائش کی پاداش میں ان پانچوں نوجوانوں کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت پرچہ چاک کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔

ایس ڈی پی او مستوج محئی الدین نے بتایا کہ گرفتار نوجوانوں میں ساجد علی ولد محمد جبار، دیدار علی ولد سفیر علی، یاسر امان ولد دولت امان اور محمد نجم الثاقب ولد شیر غازی خان شامل ہیں جن کا تعلق مستوج سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے خلاف قانون حرکات کی حوصلہ شکنی نہیں ہوئی تو علاقہ لاقانونیت کی طرف جائے گا اور اسی بنیاد پر پولیس نے قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے ایکشن لے لیاہے۔

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!