Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

پچاس ہزار سے کم آمدنی والے افراد امداد کیلئے رجسٹریشن کریں

چترال (بشیرحسین آزاد) احساس پروگرام کے تحت پچاس ہزار روپے سے کم آمدنی والے افراد کی امداد کیلئے رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس اے سی چترال لوئر ثقلین سلیم کے زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں نائب صدر تجار یونین چترال ملک اسرار اور ہاشم گل سمیت دیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں کو بتایا گیا کہ حکومت پاکستان کی نئی سکیم جس کے تحت پچاس ہزارروپے سے کم ماہانہ آمدنی والے افراد کی امداد کیلئے اُن کو ماہانہ آٹا، گھی اور دالوں کی خریداری پر1000روپے رعایت کی صورت میں امداد دی جائے گی۔
مطلوبہ سہولت حاصل کرنے کے لئے7181پر مسیج کرکے خودکو رجسٹرڈ کروانا لازمی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عوام الناس کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اور خاصکر تجاریونین چترال لوئر اپنا کردار ادا کرے گی۔ تجار یونین چترال لوئر نے ان تمام کو جن کی ماہانہ آمدنی پچاس ہزار روپے سے کم ہے کو مطلع کیا ہے کہ جلد از جلد 7181پر میسج کرکے خود کو اس پروگرام کے لئے رجسٹرڈ کریں اور حکومت پاکستان سے خریداری پر ماہانہ 1000روپے تک رعایت حاصل کریں۔
عوام کو مندرجہ بالا سہولت فراہم کرنے کے لئے تحصیل چترال کے مختلف مقامات پر سیل پوائنٹس کھولے جائینگے جن میں 4چترال بازار میں ہونگے۔
لہذا سیل پوائنٹس کے حصول کے خواہشمند دکاندار حضرات صدر تجاریونین چترال لوئر بشیر احمد سے رابطہ کرکے اپنے درخواست اُن کے پاس جمع کروائیں تاکہ قرعہ اندازی کے ذریعے سیل پوائنٹس کیلئے دکانداروں کا انتخاب کیا جاسکے۔
You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!