محمد ارشاد
ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے چترال سٹی اور دروش سے ضلع کے اندر اور باہر چلنی والی پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام روٹس کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔
ٹریفک مجسٹریٹ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر نیا کرایہ نامے کا ڈرافٹ تیار کیا جو ڈپٹی کمشنر کی منظوری کے بعد لاگو کیا گیا۔
یہ کرایہ نامہ ڈیزل/پٹرول کی 142 تا 160 روپیہ فی لیٹر قیمتوں تک کے لئے قابل عمل ہے۔
کرایہ نامہ کو گاڑی کے اندرنمایاں جگہ پر چسپاں/ آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔
ہر سواری کے ساتھ 20 کلو تک سامان پر کوئی اضافی کرایہ طلب نہیں کیا جاسکے گا. ڈرائیور/کنڈکٹر سب سواریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آنے کا پابند ہوگا۔
لانگ روٹس پر چلنی والی گاڑیوں کا عملہ سواریوں کی مرضی کے بغیر غیر ضروری طور پر ہوٹلز میں قیام و طعام نہیں کریگا۔
تمام ڈرائیورز حکومتی قوانین جیسے سپیڈ کی حد، لوڈ کی حد، سواریوں کی حد، فٹنس،پرمٹ، لائسنس وغیرہ لوازمات کی پابندی کریں گے۔
کسی بھی خلاف ورزی کو اگر آپ مشاہدہ کریں تو گاڑی نمبر اور روٹ /اسٹینڈ کی تفصیل سمیت کرایہ نامہ میں دئے گئے.