Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

جدید چترالی عورت کا مسئلہ

تحریر: کریم اللہ
چترال کا قدیمی نام قشقار تھا اسی نسبت سے یہاں یہ بات مشہور ہے کہ “قشقار عورت آباد” ۔ یعنی چترال میں گھر کے آباد ہونے یا بربادی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ عمومی خیال یہ ہے کہ شاید چترال کے لوگ زمانہ قدیم سے پدری سری نظام کے سخت گیروں کےحامل رہے ہیں مگر اس میں کلی حقیقت نہیں، زمانہ قدیم سے یہاں کے خواتین بہت حد تک خود مختار رہی ہے البتہ اونچ نیچ کسی بھی معاشرے میں ہوتی ہے یہی کچھ یہاں بھی ہوا ہوگا۔ آج کا نیو لبرل کلاس نے پدر شاہی کا نعرہ لگا کے میدان میں کود پڑے ہیں اور جس طرح فیمینزم کارڈ کا استعمال کرکے خواتین کے حقوق کی باتین ہورہی ہے یہ سارا نعرہ صرف اور صرف یہاں کے سماجی بندھنوں کو ختم کرنے سوا اور کچھ نہیں۔ آج کا عور ت ماضی کے عورت کے مقابلے میں کتنا آزاد اور خود اختیار ہے اس کا مطالعہ گہرائی کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ محض نعرہ لگانے سے نہیں بلکہ یہاں کے سماج پر گہرائی و عرق ریزی سے تحقیق کرنے پر ہی سامنے آسکتا ہے۔
اب آتے ہیں قشقار عورت آباد جیسے محاورے کی جانب، تو ہمارےہاں آج بھی یہ بات مشہور ہے کہ جس گھر میں خاتون محنتی ہو، جو ہنر مند و سلیقہ دار ہو وہی گھرانہ ترقی کرسکتا ہے ۔ اس کے بجائے جس گھر میں عورت نکما، نالائق اورمحض باتونی ہو تو اس گھر کے معاشی حالت کی بہتری کا چانس بہت کم ہوتا ہے کیونکہ بہرحال چترال میں زندگی گزارنے کے لئے مرد و خواتین کو مل کے سخت محنت کرنی ہوتی ہے تبھی جاکے کھانے کے لئے روٹی مل سکتی ہے وگرنہ غربت و افلاس کا مقابلہ نہ پہلے کر سکتے تھے اور نہ اب ممکن ہے۔ زمانہ قدیم میں چترال کے اندر چونکہ محنت و مشقت کا رواج تھا تو اسی تناظر میں کاموں کی تقسیم کی گئی تھی مثلا بکریاں چرانا، پہاڑوں سے کندھوں میں لکڑیاں لاد کے لانا، زمینات میں زیادہ تر کام کاج کی ذمہ داری مرد وں کی ہوتی تھی جبکہ عورتیں گھریلو کام کاج کرتی تھی۔ جن گھروں میں خواتین ہنر مند ہوتی وہ بھیڑ کے اون سے اپنے، اپنے شوہر و بال بچوں کے لئے جرابین، داستانے، بنیان، شوقہ و کمبل وغیرہ بناتے اسی طرح مرد محنتی ہو تو وقت پہ لکڑی لانے، زیادہ بکریاں پالتے اور کاشت کاری کے کام وقت پہ سرانجام دیتے یوں ایسے گھرانے مستحکم ہوجاتے۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسانی ضروریات و ترجیحات تبدیل ہوتی گئی لوگ آمدن کے لئے مختلف ذرائع تلاش کرنے لگے اور جدید تعلیم کے بعد نوجوان نسل ملازمتوں کی جانب راغب ہوئے اور یوں پرانا سسٹم ختم ہوگیا ۔ اس کے علاوہ مختلف این جی اوز نے یہاں کے لوگوں کو پرانے طور طریقوں سے نکالنے اور یہاں کے مقامی معیشت کے ذرائع جیسا کہ گلہ بانی، کاشتکاری وغیرہ کو ڈائریکٹلی یا انڈائریکٹی گھٹیا قرار دے کر لوگوں کو بد ظن کرتے رہے جس کے باعث نوجوانوں کی اکثریت نے ان کاموں کو خیر باد کہہ دیا۔
اب حالات یہ ہے کہ مارکیٹ میں ملازمتوں کے مواقع ختم ہوتے جارہے ہیں جبکہ لوکل اکانومی کو گھٹیا قرار دے کر نئی نسل کو اس سے بدظن کیا گیا ۔ آج کوئی پڑھی لکھی لڑکی بھیڑ کے اون سے دھاگہ بنا کے اپنے لئے چغہ نہیں بنا سکتی اور نہ ہی تعلیم خاتون چترالی روایتی ٹوپی سی سکتی ہے۔ حد تو یہ ہے کہ کوئی بھی جدید خاتون چترالی لوکل ڈش نہیں بنا سکتی جبکہ اس کے مقابلے میں بریانی یا پھر میکرونی بنانے کے ماہر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم مارکیٹ پر زیادہ انحصار کرنے پہ مجبور ہوئے۔
نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ ملازمتوں کے مواقع ختم ہوتے جارہے ہیں جبکہ پڑھی لکھی بے ہنر خواتین گھروں میں بیٹھ کے ٹینشن میں ڈوبی ہوئی ہوتی ہے یا پھر مارکیٹ میں انتہائی چیپ لیبر کے طور پہ کام کررہی ہے مگر اپنے اسکلز کو بہتر بناکے گھر میں بیٹھ کے کام کرنے کو وہ گھٹیا سمجھتی ہے یوں ہمارا معاشرہ انتہائی تیزی کے ساتھ تباہی کی جانب گامز ن ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ کل کی ان پڑھ جاہل (بقول جدید تعلیم یافتہ طبقے کے) عورت آج کے نام نہاد جدید تعلیم یافتہ عورت کے مقابلے میں زیادہ محنتی و خود مختار تھی۔

You might also like
3 Comments
  1. Mohammed Ilyas Ahmad says

    چترال میں خوبانی، انار، سیب، انگور، ناشپاتی اور دوسرے میوے ہوتے ہیں مگر یہاں آم اور مالٹے کا مربہ پنجاب سے منگوا کر کھایا جاتا ہے اور اپنوں کے پاس کوئی ہنر نہیں ہے۔ یہاں زراعت اور دستکاریوں کے محکمے بھی سوئے ہوئے ہیں۔ اب تو جہاں ذرا بڑے گاؤں ہیں وہاں تنور لگے ہیں اور اکثر عورتوں نے روٹیاں بنانے سے بھی معذوری ظاہر کی ہے۔

  2. Shah Karez says

    کریم اللہ بھائ کچھ تعلیم کے غیر متعلقہ ہونے کا دخل بھی ہے ورنہ تعلیم یافتہ طبقہ اپنے اباء و اجداد کے روایتی کسب اور ہنروں کو نئ اسلوب اور جہد دیکر نئ منزلیں دریافت کر سکتے تھے-ہم سب اجکل سیاحت کو فروع دینے کی جدوجہد میں لگے ہوے ہیں کیا ہی اچھا ہوتا اگر ہماری بچیاں مقامی دستیاب وسائل کو بروےکار لاکر دستکاری کے نئے ہنر اور مصنوعات کو بھی پروان چڑھاتے اور باعزت روزگار کماتے – لگتا ہے ہماری نصاب ان چیزوں سے عاری ہونیکی وجہ سے تعلیم یافتہ طبقہ ایسا کام اپنے کرنے کا نہیں سوچتی اور اپنے رتبے سے اس قسم کے کاموں کو کمتر سمجھتی ہے یوں ایک طرف تعلیم یافتہ بے روزگاروں میں اضافہ-روائتی ہنر معدوم اور زرعی پیداوار میں پھل سبزیات کا بے تحاشہ ضیاع ہورہا ہے

    1. Muhammad Ismail says

      Bilkul sahih baat he 👍

Leave a comment

error: Content is protected!!