Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

نو تعینات ایس ایچ او کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال سٹی کے نوتعینات ایس ایچ او منیراملک نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔

ایک کاروائی کے دوران اُنہوں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم اظہار اللہ ولد انعام اللہ ساکن مورڈہ چمرکھن کی خانہ تلاشی کرکے57گرام ہیروین،34 گرام آئیس اور ایک ضرب پستول برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او منیرالملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چترال پولیس منشیات فروشی جیسے گھناؤنے دھندے میں ملوث مجرمان کے خلاف ایک نئے عزم کے ساتھ کریک ڈاون جاری رکھی گی۔ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر انڈیلنے والے درندہ صفت عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

ہمارا عزم چترال کو منشیات فروشوں سے پاک کرنا ہے جس میں عوام کا تعاون بھی ضروری لائحہ عمل کا انتظام کیا جائیگا۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!