Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

چترال کے تمام گرلز کمیونٹی سکولز کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا

چترال (محکم الدین) چترال کے تمام گرلز کمیونٹی سکولز کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ای ایس ای ایف) ضلع چترال اپر اور چترال لوئر کے جانب سے ڈیجیٹلائزیشن پر 6 روزہ ٹریننگ /ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے 108 گرلز کمیونٹی سکولز کے 132 فی میل ٹیچرز نے سکولز کی کارکردگی بہتر بنانے اور اور مانیٹرنگ سسٹم کے تحت آن لائن ڈیٹا اپلوڈ کرنے کیلئے سافٹ وئیر کے ذریعے نئے ایپ کا  استعمال اور ایجوکیشن میں اس کی اہمیت و افادیت پر تربیت حاصل کی،

ماسٹر ٹرینرز ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر صاحبزادہ سیف الدین نے تمام شرکاء کو جی سی ایس سافٹ ویئر کے استعمال اور سافٹ ویئر میں ڈیٹا فیڈنگ سے متعلق تفصیلی ٹریننگ اور  رہنمائی فراہم کی، ضلع بھر کے تمام گرلز کمیونٹی سکولوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو محکمہ ایجوکیشن چترال اور علاقہ عوام نے سراہتے ہوئے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضلع چترال کا شکریہ ادا کیا

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!