Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

حکومت شندور پولو گراونڈ سے اپنی تجاوزات فوری ہٹاے: شھزادہ ابراہیم

ُشندور پولو گراؤنڈ سے منسلک (ضلعی حکومتوں) کو اپنے غیر قانونی تعمیرات فوری ہٹانے کا مشورہ ۔ ویلئ لاسپور کی غیور عوام کو چُونہ لگانا بند کرین۔ شندور بلاشرکت کسی غیر، لاسپور عوام کے عظیم دادا کی ملکیت و مقبوضہ رقبہ  ہے۔ وذیر اعظم پاکستان سے پُرزور اپیل! ُمقام ُشندور — وادی لاسپور عوام کی (1936ء)سے پہلے کی ملکیت و مقبوضہ رقبہ رہا ہے جو کہ ہزاروں سال چراگاہ کی حیثیت سے استعمال ہوتا آرہا ہے۔
اس کے علاوہ سیروسیاحت کی فروغ , ذریعے معاش اور کاروباری لین دین کا بھی مرکز رہا ہے۔ دوسری طرف ضلعی اداروں نے صدیوں پرانی عوامی ملکیت کو ھڑپ کرنے کیلئے لینڈ سیٹلمنٹ کے ساتھ سازباز کرکے شندور میں تعمیرات کی آڑ میں ناکام قبضہ جمانے کی بے بنیاد کوشش کی ہے جس کا مُفصل جواب قانونی طور پر ‘ویلی لاسپور’ کی عوام عنقریب دینے کا حق باجانب ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ لاسپور کی پولو پلیرز اور شائقین چاند کی روشنی میں پولو کھیلا کرتے تھے اور آج بھی اس گراونڈ کو ‘مس جینالی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
وزیر اعظم صاحب! ضلعی اداروں کی نااہلی, نقص کارکردگی اور عوامی ملکیت میں بار بار مداخلت کرنے سے عوام لاسپور کو شدید مسائل کا سامنا ہے ان کی جانب اشارہ و نشاندہی کرنا اور ان کا ازالہ آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ضلعی اداروں نے 12139فٹ کی بلندی پر عوام کی ملکیت پر غیرقانونی مکانات تعمیر کرکے قدرتی چراگاہ کی حُسن و جمال کو خراب کررکھا ہے, لوکل لوگوں کو انکی ملکیتی حقوق سے محروم و متاثر کیا ہے۔
خان صاحب یہ کیسا انصاف جہان بین اقوامی ماحولیاتی اصولوں کو پمال کیا جائے؟خواتین کو ُچراگاہ پر پردے کا مسلہ پیش ہو ,تقریباً 1600 کنال کی پیٹ لینڈ (غلوہت ) گھریلو جلنے والے ایندھن کی تباہی ہوتی ہو, 70فیصد نوجوانوں کے روزگار کا مسلۂ ہو, شندور جھِیل کو گندگی سے خشک ہونے کو ہے, گاؤں میں زرعی زمیینات اور پینے کی پانی کا شدید قلت پیدا ہے, ہزاروں تعداد میں مال مویشیوں کی چرا گاہ پر فری گیزنگ کا مسلۂ  پیدا ہوا ہو اور جنگلی حیات, قیمتی مہمان پرندوں کی نسل کشی ہو رہی ہو, ماحولیات کی تباہی اور دلدلی ز مین سوکھنے کا عمل جس سے علاقے کو ہزاروں ٹن جلانے کی پیٹ بلاکز کا خسارہ ,شندور کے اردگرد گلىئشئىر کی تباہی, لوکل سول سوسائیٹز کے حقوق, بین الاقوامی وائلڈ لائف پروٹوکول کی خلاف ورزى جیسے مسلہ درپیش ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان ہم اپ سے اپیل کرتے ہیں کہ شندور سے ضلعی حکومتوں کے  پولو گراؤنڈ سے منسلک غیر قانونی تعمیرات کو فوری
ہٹانے کا حکم صادر فرمائیں۔
 شہزادہ ابراہم
چیرمین پامیر ویزڈم پارٹی پاکستان
You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!