Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

صحت کارڈ کی نعمت

داد بیداد

ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
خیبر پختونخوا کے 4کروڑ شہریوں کو صحت کارڈ کی نعمت مل گئی ہے اور لطف یہ ہے کہ الگ کارڈ لینا اور دکھا نا ضروری نہیں ہر شہری کا شنا ختی کارڈ اس کا صحت کارڈ ہے کوئی بھی شہری اپنا شنا ختی کار نمبر 9780پر میسج کر ے اس کو جواب ملے گا کہ گھر کے کتنے افراد کے ساتھ وہ مفت علا ج کا مستحق ہے میسج نہ بھی کرے ہسپتال میں اپنا شنا ختی کار ڈ پیش کرے تو اس کو دس لا کھ روپے کے اخراجات معاف ہو جائینگے اور وہ صرف شنا ختی کارڈ کی بر کت سے بڑا پیچیدہ اپریشن کرواکر صحت یا ب ہوگا ایک پائی کا خر چہ نہیں آئے گا یہ سہو لت ضلع کے اندر چھوٹے ہسپتالوں سے لیکر صو بے کے بڑے ہسپتالو ں تک ہر جگہ دستیاب ہے نیز ملک کے 400بڑے ہسپتالوں کو بھی مفت علا ج کے پینل میں شامل کیا گیا ہے صو بائی حکومت نے سٹیٹ لاءف انشورنس کا رپوریشن کے ساتھ شہریوں کے مفت علا ج کے لئے 20ارب روپے کا معا ہدہ کیا ہے یہ پریمیم ہے جو صو بائی حکومت کارپوریشن کو قسطوں میں ادا کر یگی اس کے بدلے میں سٹیٹ لاءف صو بے کے شہریوں کے لئے علا ج کے بل ہسپتا لوں کو ادا کریگی یہ ایسا انتظام ہے جو سویڈین ، برطانیہ ، ڈنما رک سمیت دنیا کے کئی مما لک میں پہلے سے مو جود ہے اس نظام کی جڑیں خلافت راشدہ کے دور سے ملتی ہیں سید نا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار فلا حی ریا ست کا تصور پیش کیا اس میں سما جی بہبود ،اشیائے خوراک ، تعلیم اور علا ج معا لجہ کی ضما نت تھی اگر آج سے 1350سال پہلے ہسپتا لوں اور انشورنس کمپنیوں کا مو جو دہ طریقہ کار نہیں تھا پھر بھی عہد فاروقی میں اسلا می مملکت کے شہریوں کو سما جی تحفظ کا حق دیا گیا سما جی تحفظ میں شہری کی بنیا دی ضروریات کا احا طہ کیا گیا سویڈن میں اس قانون کا آئینی نام بھی عمرز لاء یعنی عمر کا قانون رکھا گیا وطن عزیز میں اب تک سما جی بہبود کے نا م پر کئی ادارے آئے ، زکوۃ کا محکمہ آیا ، بیت الما ل کا ادارہ آیا سما جی بہبود کی وزارت بن گئی صو بوں میں اس کے محکمے بن گئے ملک کے دا نشور وں اور کا لم نگا روں نے بار بار حکومت کو مشورہ دیا کہ سما جی بہبود کے تما م وسائل کو یکجا کر کے ہیلتھ انشورنس کی سکیم متعارف کرائی جائے تاکہ شہریوں کو علا ج معا لجہ کی سہو لت میسر ہو یہ ایک خواب تھا جو مو جو دہ دور میں پورا ہوا وزیر اعظم عمران خا ن نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پرصو بائی حکومت کو بجا طورپر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے وزیر اعلیٰ محمود خان کے نا م اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے اُمید ظا ہر کی ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت سما جی بہبود کے دوسرے اہداف کو بھی جلد حا صل کریگی اورپورے ملک کے لئے مثال بنے گی سچی بات یہ ہے کہ ملک بھر کے لئے خیبر پختونخوا نے مثال کی حیثیت اختیار کر لی ہے خیبر پختونخوا کا باشندہ اوکاڑہ میں رہتا ہے وہ کمر کے اپریشن کے لئے پشاور آیا صو بائی دارالحکومت کے بڑے ہسپتال میں داخل ہوا کمر کا اپریشن کروا یا اور صحت یا ب ہو کر واپس اوکا ڑہ چلا گیا اس کے اپریشن کا تخمینہ پنجاب کے ہسپتا لوں میں 3لا کھ روپے لگا یا گیا تھا اب صو بائی حکومت نے چاروں صو بوں کے بڑے ہسپتا لوں کو ہیلتھ انشو رنس کی سکیم کے پینل میں شامل کیا ہے تما م ہسپتا لوں کو مرا سلہ بھیجا گیا ہے کہ ایمر جنسی سمیت ہر قسم کا علا ج بلا قیمت کیا جائے انشورنس والوں نے اپنے ذیلی دفا تر سے کہا ہے کہ وہ ملک کے بڑے ہسپتا لوں میں کا ونٹر قائم کریں اور خیبر پختونخوا کے شہریوں کا علا ج ہونے کے بعد بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنا ئیں دوسال پہلے یہ نا ممکن لگتا تھا کہ پاکستان کا کوئی شہری بر طا نیہ اور سویڈن کے شہری کی طرح اپنا شنا ختی کارڈ پیش کر کے کسی بھی سر کاری یا پرائیویٹ ہسپتال سے مفت علا ج کی سہو لت حا صل کر سکیگا آج وزیر اعلیٰ محمود خا ن کی سر براہی میں خیبر پختونخوا کی صو بائی حکومت نے اپنے 4کروڑ شہریوں کو ملک کے 400ہسپتا لوں میں 10لا کھ روپے کی حد تک مفت علا ج کی سہو لت دے کر نا مکن کو ممکن بنا دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ خیبر پختونخوا اس حوالے سے مثا لی صو بہ بن چکا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. Yousuf zar says

    Shukran

Leave a comment

error: Content is protected!!