بی ایل ایس او چیرمین کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ
صدر تحریک حقوق عوام اپرچترال مختار احمد لال نے چیرمین بی۔ایل۔ایس او سردار حسین کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیرمین کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ ادارے کے پاس فنڈز انتظامیہ کیلئے قالین، صوفے اور ان کے ذاتی سامان خریدنے کیلئے آتے ہیں نہ کی غریب عوام کیلئے۔
یاد رہے کی گزشتہ روز چرون کے مقام پر بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین بی۔ایل۔ایس۔او سردار حسین نے کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے پاس کوئی فنڈ نہیں ہیں۔ ان کے لئے کارپٹ بھی میں نے خرید کر دیے ہیں۔
صدر تحریک حقوق عوام اپر چترال مختار احمد لال نے مطالبہ کیا ہے کہ چیرمین بی۔ایل۔ایس۔او کے اس بیان کی تحقیقات کی جائیں کی آیا واقعی عوام کا فنڈ سرکاری دفاتر میں خرچ کیا جارہا ہے یا موصوف ڈپٹی کمشنر صاحب کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔