Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

قطر اور سعودی عرب کی قُربت

داد بیداد

ڈاکٹرعنایت اللہ
بڑی خبر یہ ہے کہ قطر کے امیر تمیم بن حماد الثا نی نے خلیج تعاون کو نسل کے سربراہ اجلاس میں شر کت کے لئے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان نے قطر کے امیر کا پر تپاک استقبال کیا ساڑھے تین سال بعد دونوں مما لک ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آگئے نیز دونوں کی با ہمی چپقلش کی وجہ سے گلف کو اپریشن کو نسل کی صفوں میں جو دراڑ آئی تھی وہ بھی پاٹ دی گئی خلیج تعاون کونسل کی بنیا د 1981ء میں رکھی گئی تھی اس کے ارا کین میں خلیج کے 6مما لک سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب اما رات، قطر، بحرین اور اوما ن شامل ہیں بعض رپوٹوں میں اومان کو غلط طور پر عما ل لکھا جا تا ہے حا لانکہ عما ن اردن کا دارلخلا فہ ہے اور اومان خلیج کا اہم ملک ہے

اومان کے سلطان قا بوس کا پچھلے سال جنوری میں انتقال ہوا وہ گلف کو اپریشن کونسل کے با نیوں میں شا مل تھے خلیجی مما لک کا سر براہ اجلا س ایک ایسے وقت پر منعقد ہوا جب بدلتے عالمی حالا ت میں عرب قو موں کے وسیع تر اتحاد کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی قطر اور سعودی عرب کے درمیان سفا رتی سرد مہری کی وجہ سے جو خلیج پیدا ہوئی تھی اس خلیج کو پا ٹنا بھی ضروری تھا افتتاحی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اجلا س کو مر حوم سلطان قابوس اور مرحوم امیر صباح کے نا م کرنے کی تجویز دی انہوں نے خلیجی مما لک کو اس اجلاس کے لئے اما دہ کرنے اور با ہمی اختلافات کو ختم کرنے کے لئے امریکہ اور کویت کی کو ششوں کا ذکر کیا سعودی شہر العلاء میں منعقد ہ اجلا س نے ایک اعلا میہ منظور کیا جس میں خلیج تعاون کونسل کے ممبر ملکوں نے با ہمی اتفاق و اتحاد کو بڑ ھا نے اور ایک دوسرے کے ساتھ یک جہتی کا مظا ہرہ کرنے کا عہد کیا اجلاس میں ایران کے جو ہری خطرے اور نئے امریکی صدر جو باءڈن کے بر سر اقتدار آنے کے بعد امریکہ ایران جوہری معا ہدے کی بحا لی کے ممکنہ اعلا ن پر خصوصی طور پرغور کیا گیا اور اس کو خلیجی مما لک کے مفا دات سے متصادم قرار دیا گیا اجلا س میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کا بھی جائزہ لیا گیا اور ترک حکومت کی طرف سے اٹھا ئے گئے بعض اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا

گویا دوسرے الفاظ میں اجلا س کے شر کاء نے عرب اور عجم کے قدیم فرق اور امتیاز کو ملحوظ خا طر رکھتے ہوئے خطے کی سیا سی اور سما جی صورت حال پر گفتگو کی عرب اور عجم کا امتیاز تاریخ میں بہت قدیم تصور ہے عجم کے معنی ہیں گونگا عربوں کا یہ قدیم تصور ہے کہ جن قو موں کو عربی نہیں آتی یا جن کی زبان عربی نہیں وہ گونگے ہیں اس بنیاد پر عربی ، فار سی اور اردو ادب میں عرب کے ساتھ عجم کا نا م بھی لیا جا تا ہے علا مہ اقبال کے کلا م میں مشہور نعتیہ شعر آیا ہے 

جو کرنی ہے جہا نگیری محمد کی غلا می کر
عرب کا تاج سر پر رکھ خدا وند عجم ہو جا

سلطنت عثما نیہ مسلما نوں کی بڑی سلطنت تھی لیکن عر بوں نے اس کے خلیفہ کو دل سے تسلیم نہیں کیا انگریزوں کی عملداری میں مو قع ملتے ہی عثما نی خلا فت کا تختہ الٹنے میں انگریزوں کی مدد کی یہ ایسا نکتہ ہے جو عالم اسلام کے اتحا د کی راہ میں بڑی رکا وٹ ہے اس وقت مراکش سے لیکر انڈونیشیا تک 57اسلا می مما لک ایسے ہیں جن میں الگ الگ خو بیاں ہیں ان خو بیو ں کو امت مسلمہ کے مفاد میں یکجا کیا جا سکتا ہے اور ان سے کام لیا جا سکتا ہے مثلا ً تر کی اور انڈو نیشیا کے پا س صنعتی طاقت ہے کا رخا نوں کا مال ہے سائنس اور ٹیکنا لو جی کی ترقی ان دونوں کی بڑی خو بی ہے، ایران اور پا کستان کے پاس جو ہری طا قت ہے جو امت مسلمہ کے لئے دفا عی اثا ثے کی حیثیت رکھتی ہے عرب اور افریقی مما لک کے پا س تیل اور گیس کے وافرذخا ئر ہیں جو امت مسلمہ کے کام آسکتے ہیں لیکن امت مسلمہ ان خو بیوں سے کا م نہیں لیتی 1917ء میں سعو دی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی خلیج حا ئل ہو نے کے بعد گلف کو اپریشن کونسل کے اندر جو شگاف پیدا ہوا تھا خدا خدا کر کے وہ شگاف پُرہو گیا ہے سعودی عرب کے شہرالعُلاء میں منعقد ہو نے والے سر براہ اجلاس کے مو قع پر بھائی چارے کے جس جذبے کا اظہار کیا گیا یہ آئیندہ بر سوں میں فروع پائے گا سعودی عرب نے قطر کے جہازوں پر عائد پا بندی اٹھا کر قطریوں کو سفری سہولتیں دی ہیں قطر نے ساڑھے تین سال معا شی پا بند یوں کا سامنا کیا تھا خلیج تعاون کو نسل کے سر براہ اجلا س کا اعلا میہ آگے جا کر بھا ئی چارے کو مزید فروغ دے گا۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!