Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

پت جھڑ

پس و پیش 

اے ۔ایم ۔خان

اگر  یہ سمجھ لیا جائے کہ بس دو درجن پتے گرے ہیں کیونکہ یہ تو موسم ہے  یہ ہوتا رہتا ہے کونسی نئی بات ہے اور اس میں اتنی ہلکان ہونے کی یہ دشواری سب کو تو نہیں بھاتی   یہ تو  پت جھڑ کا موسم ہے۔ کاروبار زندگی میں، اگر سب کو نہیں، تو فائدہ تو دیکھنا پڑتا ہے۔اور جو یہ نہیں دیکھتے کاروبار نہیں کر سکتے ۔ اور کاروبار میں  نقصان  بہت مشکل  اور زندگی میں ۔۔۔ اور یہ زندگی بھی کیا  ہے ہمارا  ‘کاروبار زندگی’ ہے جس میں زندگی کا لین دین  بھی کاروبار کے زمرے میں ہو جاتا ہے۔

 اگر کوئی اس سے موجودہ سیاسی منظر نامہ کی عکس بینی کرے یہ اُس کی  اپنی تشریح ہوگی یا دوربینی  اور جو آپ چاہیں سامنے خالی جہگے[    ] میں لکھیں یا نہیں وہ آپ کی مرضی۔

بات کاروبار میں پت بھڑ کی چل رہی تھی اُس پر آجاتےہیں۔ کاروبار میں  نقصان سے پہلے نفع لکھا جاتا ہے یعنی ‘نفع نقصان’۔ بات تو سچ ہے کہ نقصان میں کاروبار نہیں ہوتا ۔ ایسے کاروباری بھی ہیں جو کاروبار میں نفع کے ساتھ نقصان ہونے کو کاروبار کہتے ہیں ۔ اور اب وہ کاروباری سب سے زیادہ مالدار ہیں جو صرف فائدے میں کاروبار کرتے ہیں اور یہ کاروباری وہ چاہتے اور کرتے ہیں جس میں فائدہ ہی فائدہ ہو اور اُنہیں کامیاب کاروباری کہا جاتا ہے۔ اُن کا  کاروبار زندگی فائدہ لینے ، کرنے اور نقصان نہ ہونے کے بارے میں سوچنے کا نام اور کام ہے۔

یہ تو ہوہی جاتی ہے جب [بات] شروع ہوجاتی ہے کیونکہ پت جھڑ کا سیزن تو ہے کیا کیا جائے۔ جیسے درخت کے ساتھ پتے وقت کے ٹھنڈ میں اپنا وقت سوچتے اور دیکھتے ہیں جیسے یخ بستہ ہوا ہوتو  اُن پتوں کوجھنجھوڑ دیتی ہے۔ کچھ ہوا کو برداشت نہ کرکے، کچھ مزید ٹھنڈ کی وجہ سے اور کچھ کیلئے ہوا ایک بہانہ ہو کہ  درخت سے  جو علیحیدہ ہوئے ہوں اُن سے مل جائیں۔ اور اس ملاقات کو ہم گُھل ملنے سے عبارت نہیں کرسکتے۔

اور موسم کا یہ پہیہ اپنی مدار میں گھومتی ہے اور یہ دیکھنے میں آتا رہتا ہے کہ کسطرح پتے اپنے زندگی کا سائیکل پورا کرتے چلے جاتے ہیں۔

اور یہ کاروبار زندگی جوکہ پیدائش سے شروع ہوجاتی ہے جسمیں موسم تبدیل ہو جاتے ہیں اور دوران میں ہوا، پانی، گرمی اور ٹھنڈ کبھی قوت دیتی ہیں تو کبھی لرزان کر جاتی ہیں۔ اور پت جھڑ کا موسم تو درختوں کو بھی ننگا کر دیتی ہے۔  

 اور جمیل ملک تو موجودہ وقت کی کیا خوب عکاسی کی ہے کہ اب کیا مشکل ہے کہ وہ دُنیا  اور یہ ایک گھر کی مانند جسمیں اگر باہر  کہیں بھی پت جھڑ کا موسم دیکھنا چاہیں تو کیا مشکل  دیکھ سکتے ہیں

یوں تو گھر سمٹ آئی ہے دُنیا ساری

ہو میسر تو کبھی گھوم کے دُنیا دیکھو

پت جھڑ کا موسم جسمیں  درخت اور پتے  زندگی کے تند و تیز لہروں سے ہوکر زندگی گزار لیتے ہیں یہ صرف نفع کا نہیں بلکہ نفع نقصان کا کاروبار ہے

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!