Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

مادری زبان کا تحفظ

ھندوستان کے وائسرائے ایک دفعہ مولانا ابوالکلام آزاد سے ملنے ان کے رھائش گاہ پر گئے ترجمان ان کے گفتگو کی ترجمانی کر رھا تھا مولانا کی گفتگو کے دوران ترجمان نے کچھ غلطی کی مولانا فوراً ہی اسے ڈانٹا تو وائسرائے نے کہا آپ خود انگریزی میں کیوں نہیں بولتے
جواب میں مولانا نے کہا کہ آپ ھزاروں میل کی مسافت پر اردو نہیں بولتے میں اپنے گھر میں بیٹھ کر کیوں انگریزی بولوں
مگر آج ھماری حالت یہ ھے کہ ھماری نوجوان نسل تقریر اور بحث مباحثے کے دوران اانگریزی الفاظ کی بھرمار کو اپنی قابلیت اور شخصیت کی علامت سمجھتے ھیں ھمارے چترال کے صرف ایک ہی خاندان کے لوگ اپنی مادری زبان کھوار پر فخر کرتے ھیں وہ ھے
شاھی خاندان نام ونسب کے صحیح شہزادے کسی بھی حالت میں بھول کر بھی انگریزی یا اردو الفاظ کھوار بولتے وقت زبان پر نہیں لاتے حالانکہ وہ سب بارن ھال اور ڈیرہ دون وغیرہ کے پڑھے ھوئے ھیں
ایک واقعہ مجھے اچھی طرح یاد ھے ڈاکٹر شہزادہ سرردار الملک آغا خان ھیلتھ سروس سے اپنی وابستگی کے دوران ھمارے گاؤں کے ھیلتھ سنٹر میں لوگوں کو بریفنگ دے رہے تھے ان کے کھوار الفاظ یوں تھے اسپا کیا موش الدو ژورگینی کی غرضمان بونیان ھیتان تان ویزان اوچے شونجان پھتوکی نو کورے لیک ھے غرضمان لوو بو ژورگنی ھوش نو ارینی ھم نے انہیں بتایا کہ غرضمان حاملہ کو کہتے ھیں۔

علی جبار خان

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!