طلبا کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں: مقررین

چترال(بشیر حسین آزاد)یونیورسٹی آف چترال میں نیب خیبر پختونخوا ہ کے تعاؤن سے کرپشن کے خاتمے کے موضوع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیب خیبر پختونخواہ خطاب گل افریدی تھے۔
اس سمینار کا مقصد کرپشن کے خاتمے میں طلبا کے کردار کو اُجاگر کرنا تھا کیونکہ طلبا کسی بھی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور وہ معاشرے میں کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
مہمانخصوصی نے کرپشن کے معاشرے پر اثرات اور دیگر نقصانات سمیت کرپشن کی نشاندہی اور معاشرے سے خاتمے میں طلبا کے کردار پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ اور معاشرہ تب تک آگے نہیں چل سکتا جب تک کرپشن کے ناسور کا ذ رہ بھر بھی اثر موجود ہو۔
یونیورسٹی اف چترال کے پی ڈی بادشاہ منیر بخاری نے کرپشن کے خاتمے میں نیب کے کردار کو سراہا۔
سمینار میں مختلف سرگرمیاں ترتیب دی گئی تھی جن میں تقریری مقابلہ، مضمون نگاری اور پوسٹر پینٹنگ شامل تھے۔ پروگرام کے آخر میں انٹی کرپشن واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طلبا کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.