داد بیداد
ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
ہندو کش کی وا دیوں میں پرو فیسر عبدالرزاق چوہدری کا سفر نا مہ ہے آپ انگریزی پڑھا تے ہیں اور اردو لکھتے ہیں میر پور ازاد کشمیر کی حسین و جمیل وادی کے با سی ہو تے ہوئے انہیں گد گدی ہوئی کہ کسی حوالے سے چترال اور وادی کا لا ش کی سیر کا مو قع ملے کا لج میں ان کے ایک طا لب علم محب الرحمن نے ایک دن ان کو چترال کے دورے کی دعوت دی اور ساتھ ہی کہدیا کہ میرا گاوں ایون وادی کا لاش جا نے والی سڑک پر واقع ہے میں آسا نی اور سہو لت کیساتھ آپ کو سیر کرا سکتا ہوں یوں مصنف نے 2011اور 2013 میں چترال کے دو محتصر دورے کئے ان دو دوروں کی روداد اپنے کیمرے اور لیپ ٹا پ میں محفوظ کی 2017ء میں اس سفر نامے کو شاءع کیا
برادرم نصرت اذاد کی وساطت سے کتاب مجھ تک پہنچ گئی سفر نگاری میں پروفیسرعبد الرزاق چوہدری کا سلوب اچھوتاہے۔ اس اسلوب میں تحقیق کا عنصر بھی ہے ادبی رنگ بھی ہے اور مشا ہدے کی گہرائی بھی انہوں نے دروش، اویون، وادی کالاش، گرم چشمہ، چترال بازار، ریشن اور بونی کے سفر کا حال دلچسپ انداز میں لکھا ہے ایک چھپر ہوٹل میں رات گزار نے کی اذیت کا موازنہ فائیو سٹار ہوٹل میں گزاری ہوئی رات کے ساتھ کرتے ہوئے کھتے ہیں کہ چھپر ہوٹل کی چائے فائیو سٹار ہوٹل کے سوپ سے بہتر تھی
ڈگری کا لج بونی کا دورہ کرتے ہوئے قارئین کو اپنے دورے میں اس طرح شریک کرتے ہیں ’’جیسی ساری بھینسیں عادات واطوار میں ایک جیسی ہوتی ہیں اس طرح ہمارے سر کاری شعبے کے کالج بھی ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہوتے 12بجے کے بعد طلباء کی تعداد میں فوری زوال اور اساتذہ کی طبیعت میں اکتاہٹ شروع ہوجا تی ہے‘‘۔
کتاب میں آصف رضا کی میز با نی کا ذکر ہے ان کو محمد رفیع کے فلمی گانے انہی کے طرز پر گانے کا ملکہ حا صل ہے شمس الرحمن لال کا ذکر خیر بھی ہے جو ڈا کٹر ابوخیر کشفی کے شاگرد ہیں۔ اُن کے والد فیض العزیز نے 1942ء میں آگرہ میں تعلیم حا صل کی تھی۔
سفر نامے کے اندر تاریخ ، جعرا فیہ ، ثقافت اور توہمات کا رنگ نظر آتاہے۔ کتاب خوبصورت تصاویر سے مزین ہے فون نمبر 03444410110 پر رابطہ کرکے مصنف سے براہ راست حا صل کی جا سکتی ہے۔