Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

شہری دفاع

داد بیداد

ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
اخبار میں ایک تصویر دیکھی کیپشن میں لکھا ہے چیف وارڈن شہری دفاع شہریوں میں ماسک اور سینٹائزر تقسیم کررہے ہیں، تصویر دیکھ کر دل باغ باغ ہوا، شہری دفاع وطن پاک کی قدیم تنظیم ہے۔ اس کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں سول سروس کے افیسر بیٹھے ہیں ضلع اور دیہات کی سطح پر اس کے دفاتر تنخواہ دار عملے اور دیہی رضاکاروں کا بچھا ہوا ہے۔ امن کے دنوں میں شہریوں کے اندر شہری سہولیات کا شعور اُجاگر کیا جاتا ہے۔ قدرتی آفات یا دشمن کے حملے کی صورت میں شہری آبادی کو نقصانات سے بچانے کے لئے عملی کام کیا جاتا ہے میں اس کو المیہ نہیں سمجھتا بلکہ مسئلہ قرار دیتاہوں کہ ہمارے ہاں بنیادی اداروں اور تنظمیوں کے اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں۔

انگریزی میں اس کو بیس لائن ڈیٹاکہاجاتا ہے وزیراعظم کے دفتر میں بھی اس کا ہونا ضروری ہے وزیراعلیٰ کے دفتر میں بھی اس کا ہونا ضروری ہے۔ قدرتی آفت یا وبائی صورت حال یا جنگ کی حالت آنے سے پہلے اس کی تیاری ایسے اداروں اور ایسی تنظمیوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اگر امن کے زمانے میں ان اداروں کو فعال رکھا جائے گا تو ضرورت پڑنے پر سب سے پہلے ان کانام لیا جائے گا۔

اگر کسی ضلع میں کسی گاءوں میں ویلیج ڈیفنس کانام لیا جائے تو سب لوگ اس کو جانتے ہیں۔ 1960کی دہائی میں ویلیج ڈیفنس اس قدر فعال تھی کہ شہریوں کو سرحد کے دفاع اور دراندازی کو روکنے کے لئے بندوقوں کے ساتھ کارتوس بھی مہیا کئے جاتے تھے ان کو تربیت بھی دی جاتی تھی یہ لوگ پولیس سٹیشن میں رجسٹرڈ ہوتے تھے اور مقامی تحصیل کا ذمہ دار افیسر یا تحصیلدار ان کے کام کی نگرانی کرتا تھا ہم لوگ جب پرائیمری سکول میں پڑھتے تھے تو ہرسال محکمہ پولیس سے بندوقوں کا ٹیکسیشن دورے پر آتا تھا اور ویلیج ڈیفنس کے بندوقوں کو چیک کرکے، صفائی کرکے فائر کرکے دیکھتا تھا اور مقامی ایس ایچ او کی طرف سے سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاتا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے یا دوچار بندوقوں کا تھوڑا سا مسئلہ ہے کتنی بندوقیں واپس کرنی ہیں ،کتنی بندوقیں بدلنی ہیں، اس کا پورا سسٹم بناہوا تھا پھرا متداد زمانہ آیا اور لگا بندھا سسٹم کسی کو یاد نہیں رہا ۔ ورنہ شہری دفاع کا ضلعی افیسر رضاکاروں کو لیکر سکولوں میں آیا کرتا تھا۔ طلبہ کو شہری دفاع کی آفادیت سے آگاہ کرتا تھا یہ ایک مسلسل عمل تھا جس کے ذریعے بیداری پیدا کی جاتی تھی اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اس بیداری سے فائدہ اُٹھایا جاتاتھا۔

بنیادی اعداد وشمار کی ضرورت ہمیشہ سے محسوس کی جاتی رہی ہے مثلاً وزیراعظم یا وزیراعلیٰ نے حلف اٹھایا تو اس کو بنیادی ضرورت کے سرکار ی اداروں اور تنظیموں پر ایک جامع بریفنگ دی جاتی ہے۔ ضلع کا نیا ڈپٹی کمشنر یا ڈسٹرکٹ پولیس افیسر آتا ہے تو اس کے سامنے ان تنظمیوں کے اعداد وشمار رکھے جاتے ہیں ۔ ان دفتروں کا دورہ کرکے ان کی استعداد کو دیکھتا ہے اگر استعداد میں کوئی کمی ہوتو اُس کو دور کرنے کے طریقوں پر غور کرتا ہے۔ یہ جامع اصول ہے موجودہ وباء ایسے وقت پر آیاہے جب سرکاری تنظیموں ،سرکاری اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کویکجاہوکر مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنی ہے حالیہ وباء کے دنوں میں الخدمت فاءونڈیشن نے5000گھرانوں کی مدد کی۔ قاری فیض اللہ صاحب نے عالمگیر ٹرسٹ کی طرف سے 2000گھرانوں کو راشن پہنچایا چھوٹی بہت مدد مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر اور کرکٹر شاہد افریدی کی طر ف سے ہوئی اب حکومت کا احساس پروگرام آیا ہے اس پروگرام کے تحت نقدرقوم تقسیم کی جارہی ہیں۔

ان تمام کاموں میں شہری دفاع کا محکمہ حکومت کی نمائندگی کرکے لوگوں تک پہنچنے میں رفاہی اداروں کی مدد کرسکتا تھا اگر تھوڑی سی محنت کرکے دستیاب معلومات کو یکجا کیا جاتا توکم از کم ضرورت مند خاندانوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوسکتا تھا کہ کس گاءوں کے کس کنبے کو کس تنظیم کی طرف سے امداد ملی اور کونسا گاءوں ہرطرح کی امداد سے اب تک محروم ہے یاکونسے کنبے اب تک امداد کے انتظار میں ہیں شہری دفاع کے رضاکارگاءوں کی سطح پر موجود ہیں اُن کو بلانے اور ان سے کام لینے کی ضرورت ہے اس طرح انجمن ہلا احمر کاکردار وبائی صورت حال میں لوگوں کی مدد کے حوالے سے بےحد اہم ہوسکتا تھا لیکن معلومات نہ ہونے کی وجہ سے انجمن ہلال احمر کے کردار سے سماجی تنظمین بھی بے خبر ہیں اور ضلعی انتظامیہ بھی لاعلم ہے۔

جب اداروں اور تنظیموں کا ڈیٹا موجود نہیں تو ضرورت مندوں کا ڈیٹا کہاں سے آئے گا;238;یہ بہت بڑامسئلہ ہے اداروں کے درمیان رابطہ کاری نہیں ہو تو بہت سے معاملات گڑبڑ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ حالات کو سنبھالنے کے لئے رابط کاری کو منظم انداز میں استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ دور کے اندر کمپیوٹرنے بہت سی آسانیاں پیدا کی ہوئی ہیں ۔ کمپیوٹر میں بہت سارا ڈیٹا آسانی سے سب کے لئے دستیاب ہوتا ہے ایک بٹن دبانے پر سارا ڈیٹا مل جاتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس جدید ترین سہولت سے فائدہ اُٹھانے کی طرف توجہ دی جائے اور ملک کے دوردراز اضلاع یادیہات میں کام کرنے والے پُرانے اداروں اور پُرانی تنظیموں سے کام لیا جائے۔ ان اداروں اور تنظیموں میں شہری دفاع کا ادارہ سب سے اہم ہے یہ امن کے زمانے میں بھی عوام کے اندر بیداری پیدا کرتا ہے۔ عوام کی استعداد میں اضافہ کرتا ہے۔ جنگ اور آفات کے دنوں میں عوام کی مدد کرتا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. khalilctlDr. Khalil says

    جہاں تک مجھے علم ہے اے-کے -ار -ایس -پی .. کے پاس مطلوبہ معلومات موجود ہے .. اس پر کا ہوا تھا ..

Leave a Reply

error: Content is protected!!