Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

یوم امامت مبارک

پیر کامل رہبر مہ ناصر خسرو مدد
دست گیر مہ توئی در روز محشر یا امام
 
آج دنیا بھر میں موجود شعیہ امامی اسماعیلی مسلمان اپنے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان بطور حاضر امام کا یوم امامت منارہے ہیں۔ سن انیس سو ستاون عیسوی کو آج کے دن امام زمان تخت امامت پر جلوہ افروز ہوئے تھے اور تب سے لیکر آج تک دینی اور دنیاوی معاملات میں اسماعیلی مسلمانوں کی بہترین نمائندگی کرتے چلے آرہے ہیں۔ امامت ملنے کے بعد مختلف اوقات میں بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویوز دیئے جس میں امامت سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔
ایک خاص موقع پر برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی کے نمائندے کے سوال کہ بحیثیت امام آپ کے کیا زمہ داری ہیں کا جواب دیتے ہوئے حاضر امام نے فرمایا کہ “اس کے دو پہلو ہیں: ایک یہ کہ بحیثیت امام میں اسماعیلی مسلمانوں کو اپنے عقیدے کے مطابق قرآن مجید کی وضاحت کے ذمہ دار ہوں اور عقیدے کے معاملے میں اسماعیلی کے لیے امام کی اتھارٹی پتھر پہ لکیر ہے۔ جب دوسرے حصے میں بحیثیت امام میں ہر ایک اسماعیلی کو ان کی زندگی کے بنیادی ضروریات مہیا کرنے کا ذمہ دار ہوں مگر براہ راست نہیں، اس مقصد کے لئے مختلف ممالک میں مختلف ادارے تشکیل دئیے گئے ہیں جو ایک خاص سیٹ اپ کے تحت کام کرتے ہیں اور امام کے ویژن کے مطابق جماعت کی خدمت کے پابند ہیں.”
 
آج اگر دیکھا جائے تو دنیا بھر میں موجود اسماعیلی ایک خوشحال اور منعظم جماعت کے طور پر ابھر ریے ہیں جن میں روشن خیالی، میانہ روی، اصلاح پسندی، اخوت اور مساوات جیسے صفات پائے جاتے ہیں۔ اور یہ صرف اور صرف امام زمان کی ویژن اور مخلص جماعتیں لیڈر شب کی قربانیوں کے بدولت ممکن ہے۔ مگر جہاں نااہل، نکما اور بغض رکھنے والی نام نہاد قیادت ہے وہیں جماعت کی حالت میں بھی پسماندگی دیکھنے کو ملتی ہے اور چند مفاد پرست آباد ہوتے چلے جاتے ہیں مگر امید ہے کہ اس سال تمام دنیا میں نئی لیڈر شب مقرر ہوئی ہے جو خدا کرے کہ امام کے ویژن کے مطابق جماعت کی رہنمائی کر سکے۔
 
امام زمان کی عظیم قیادت اور رہنمائی پر ہم بحیثیت مرید خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی دعا مانگتے ہیں کہ امامتی رہنمائی کی یہ رسی تاقیامت تھامے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور تمام اسماعیلی بہن بھائیوں کو یوم امامت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
 
شیر جہان ساحل
اسماعیلی یوتھ فورم چترال
You might also like
1 Comment
  1. Al Arslan Khwaja says

    The last sermon of Prophet Muhammad S.A.W has been quoted in Sahi Bukhari and Sahi Muslim that describes basic theory of Islam.. No prophet or apostle is to come after me. Cling to the sayings of quran and follow my example i-e. Never let anyone lead you astray. Pray five times daily fast in Ramazan and pay zakat. The best amongst you is the one who is most pious. No Arab is superior to non Arab and vice versa.

Leave a Reply

error: Content is protected!!