Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

(خدمات تک رسائی کا قانون (قسط 2

حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے خدمات تک رسائی کے قانون کے تحت مندرجہ خدمات کو شامل کیا گیا ہے۔
اسلحہ لائسنس کا اجراء
ڈپٹی کمشننر پولیس تصدیق کے بعد کم از کم ایک ماہ کے اندر کسی بھی شہری کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مجاز ہے۔ زمین کے حدود کا تعین
زمین کے حدود کا تعین کے لئے شہری ریونیو آفیسر کو درخواست دے سکتے ہیں 28 دن کے اندر شہری کے درخواست کو نمٹانا ریونیو آفیسر کی ذمہ داری ہے۔
تمام رجسٹرڈ دستاویزات کے مصدقہ کاپیوں کا اجراء
سب رجسٹرار درخواست دینے کے 7 یوم کے اندر اندر ہر قسم کے دستاویزات کے مصدقہ کاپیوں کا اجراء کرنے کے پابند ہیں۔
پیدائش/اموات سرٹیفکیٹ
پیدائش/اموات کی صورت میں شہری سیکرٹری یونین کونسل کو درخواست دے سکتے ہیں جو 2 دن میں شہری کا مسئلہ حل کرسکتے ہے۔
بلڈنگ پلان رہائشی
رہائشی بلڈنگ پلان کے لئے شہری اسسٹنٹ میونسپل آفیسر کو درخواست دے سکتے ہیں جو کہ 30 دن میں وہ پلان شہری کو فراہم کرنے کے پابند ہے۔
شہر کے چاردیواری کے اندر کاروباری عمارت کے نقشے کی منظوری کے لئے شہری ٹی ایم اے میں درخواست دے سکتے ہیں 2 ماہ میں شہری کے درخواست پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
شہر کے چاردیواری کے باہر کاروباری عمارت کے نقشے کی منظوری کے لئے بھی شہری ٹی ایم اے میں درخواست دے سکتے ہیں جو کہ 1 ماہ کے اندر اس درخواست پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہے ۔
پینے کی پانی کا کنکشن حاصل کرنے کے لئے شہری ڈبلیو ایس ایس پی ،ٹی ایم او، ایکس ای این، پی ایچ ای ڈی کو درخواست دے سکتےہیں جو کہ 2 ہفتے میں اس درخواست پر عمل درآمد کے پابند ہے۔
پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے شہری جنرل منیجر ڈبلیو ایس ایس پی ٹی او (ٹی ایم اے)، ایکس ای این، پی ایچ ای ڈی کو درخواست دے سکتے ہیں جو کہ حکومتی پالیسی کے مطابق شہری کے مسئلے کو حل کرنے کا پابندہے۔
کوڑا کرکٹ کی صفائی کے لئے زونل منیجر ڈبلیو ایس ایس پی سنیٹری انسپکٹر ٹی ایم اے کو درخواست دے سکتے ہیں جو کہ 24 سے 36 گھنٹے میں اس پر عمل درآمد کے پابند ہے۔
ووڈ پرمٹ کا اجراء
عمارتی لکڑی کے لئے پرمٹ کے حصول کے لئے شہری ڈویژنل فارسٹ آفیسر کو درخواست دے سکتے ہیں جو کہ 60 دن کے اندر اس مسئلے کو نمٹانے کے مجاز ہے۔
ہسپتال میں او پی ڈی علاج معالجہ
ہسپتال میں ایمرجنسی سروس کے لئے میڈیکل آفیسر کو درخواست دی جاسکتی ہے جو کہ او پی ڈی 2 گھنٹے میں اور ایمرجنسی سروس 30 منٹ میں فراہم کرنے کےذمہ دار ہے ۔
ڈرگ لائسنس کے لئے ڈرگ انسپکٹر کو درخواست دیا جاسکتا ہے جو 10 دن میں لائسنس جاری کرنے کے پابند ہے۔
گاڑی کی رجسٹریشن اسی دن، گاڑی کے ملکیت کی منتقلی 3 روز میں جبکہ گاڑی کے دستاویزات کی تجدید اسی دن کی جائے گی ، شہری ای ٹی او / ایم آر اے کو درخواست دے سکتے ہیں ۔
صوبائی زکوۃ کمیٹی سے زکوۃ فنڈز کا اجراء کے لئے سیکشن آفیسر (زیٹ بی یو) کو درخواست دے سکتے ہیں جو صوبائی زکوۃ کونسل سے منظوری کے بعد 20 دن کے اندر شہری کے درخواست کو نمٹانے کے پابند ہے۔
ضلعی زکوۃ کمیٹی سے مقامی زکوۃ کمیٹی کو فنڈ کا اجراء
اس کے لئے ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کو درخواست دینا ہوگا جو کہ ضلعی زکوۃ کمیٹی کو فنڈ ز کی وصولی کے بعد 20 دن میں کام نمٹانا ہوگا۔
جہیز فنڈ/تعلیمی وظیفہ کے حصول کے لئے ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر سے رجوع کیا جاسکتا ہے جو کہ ضلعی زکوۃ کمیٹی کی منظوری کے بعد 20 دن کے اندر اس مسئلے کو حل کرنے کے پابند ہے۔
مستحقین کو استحقاق سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے چیرمین لوکل زکوۃ کمیٹی کو درخواست دے سکتے ہیں جو کہ 10 دن کے اندر اس مسئلے کو نمٹانے کے پابند ہے۔
مستحقین میں زکوۃ تقسیم کرنا
چیرمین لوکل زکوۃ کمیٹی ضلعی زکوۃ کمیٹی سے رقم حاصل کرنے کے 20 روز بعد مستحقین کو زکوٰۃ تقسیم کرنے کے پابند ہے۔
اوپر بیان کردہ سروسز پر مقرر کردہ تاریخوں میں عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں درخواست گزار ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس کمیشن چترال کو تحریری درخواست دے سکتے ہیں جو کہ فو الفور اس درخواست پر عمل درآمد کرکے سروس فراہم کرنے والے اداروں یا درخواست میں منشن شدہ افراد کے خلاف آر ٹی ایس ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کرسکتےہیں۔
You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!