Site icon Chitral Today

اسلام اباد میں مقیم چترال اور گلگت کے نوجوانون کے لیے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

اس سپورٹس فیسٹیول میں چترال اور گلگت کے نوجوانون، پروفیشنلز کے علاوہ خواتین نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس ایونٹ میں فٹسال، وولی بال، بیڈ منٹن اور کریم بورڈ کے مقابلوں میں مرد اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ ایونٹ کے اختتا می تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی میر اسلام اباد سید ذیشان نقوی کے علاوہ صدر یوتھ وینگ پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام اباد کے علاوہ مسلم لیگ چترال کے صدر نوید چغتایی نے بھی شرکت کی۔ چترال یوتھ فورم کے صدر اصف علی تاج ، اڈویزری بورڈ ممبر معراج علی جان، جنرل سیکریٹری چترال یوتھ فورم امیر نیاب، لیڈ ایجوکیشن نظار علی، ممبرز کلثوم سلطان اور صبرینہ کرم نے مہمانون کا استقبال کیا۔ چترال یوتھ فورم کی جانب سے نوید بیگ لیڈ سپورٹس نے مہمانون کو خوش امدید کہااور ساتھ ہی چترال یوتھ فورم اور سپورٹس فسٹیول کے بارے میں مہمانون کو بریفینگ دی۔تینون مہمانون نے اپنے خطاب میں چترال یوتھ فورم کے صحت مندانہ پروگرام کے انعقاد کو بھرپورانداز میں سراہتے ہوے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ اخر میں چترال یوتھ فورم کے اڈویزری بورڈ ممبر ، پاکستان تحریک انصاف چترال کے جنرل سیکریٹری اصرار صبور نے چترال یوتھ فورم کی جانب سے تمام مہمانون اور فیسٹیول کے شراکا کا شکریہ ادا کیا۔]]>

Exit mobile version