Site icon Chitral Today

پولیو مہم میں غفلت برتنے پرملازمت سے برخاستگی کا حکم

پیر کے روز ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کے زیر صدارت اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فیاض رومی نے 12مارچ سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا مکمل جائزہ پیش کیا اور اس دوران غفلت کے مرتکب اہلکاروں کی نشاندہی کی۔ ڈی سی نے پولیو سے متعلقہ حکام کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ پولیوایک قومی ایمرجنسی ہے اور اس کے خاتمے میں کوتاہی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور نہ وہ کسی قسم کی نرمی کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسراراللہ، ایڈیشنل ڈی سی منہاس الدین، آغا خان ہیلتھ سروس کے نصرت جہان، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پولیو ایریڈیکیشن افیسر ڈاکٹر کمال اور مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ پولیو مہم میں بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرا ر اللہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محی الدین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رحمن افریدی کو تعریفی شیلڈ اور کئی یونین کونسل مانیٹرنگ افیسرز اور ایریا انچارجوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات دے دئیے گئے۔]]>

Exit mobile version