Woman MPA defends Imran against Gulalai's allegations

اس موقع پر پی ٹی آئی چترال کے صدر عبداللطیف اور اسرار الدین کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکناں موجود تھے ۔ ایم پی اے بی بی فوزیہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے سیاسی پارٹی کے نام سے ملک پر قابض مافیا کو عدالتوں میں گھسیٹا اور جے آئی ٹی کے ذریعے اُن کے تمام کرتوت عوام کے سامنے افشاء کروائے۔ اب جیل کی سلاخیں نظر آنے پر مذکورہ مافیا قائد تحریک انصاف کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنانے پر اُتر آئے ہیں تاہم وہ اس میں ہر گز کامیاب نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام اور گورنر خیبر پختونخوا سے عائشہ گلالئی کی ملاقاتوں کی تصدیق کے بعد اب اس میں شک و شبے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے کہ عائشہ گلالئی سے جھوٹ بولوا کر سابق وزیر اعظم کو نااہل قرار دلوانے میں کردار ادا کرنے کا انتقام عمران خان سے لیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے جو بہتان لگایا ہے اُس سے پوری پاکستانی خواتین کا سر شرم سے جُھک گیا ہے ۔ عائشہ گلالئی نے بہتان طرازی کرتے ہوئے یہ نہ سوچا کہ اُن دنوں عمران خان سٹیج سے گرنے کے سبب زیر علاج تھے ۔ اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ در اصل عائشہ گلالئی سیٹ کا مطالبہ کر رہی تھی جو کہ قائد عمران کی طرف سے منظور نہ ہونا اس قضیے کا سبب بنی ۔ انہوں نے کہا کہ خان قومی اسمبلی میں عائشہ گلالئی کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہیں تھی ۔]]>

Leave a Reply

Your email address will not be published.