Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

PTI Chitral celebrates Nawaz's disqualification

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر) سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی خوشی میں پی ٹی آئی نے چترال پریس کلب میں مٹھائی تقسیم کی جبکہ اس سے پہلے ایم پی اے فوزیہ کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جوکہ پریس کلب میں احتتام پذیر ہوگئی ۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈاپور نے ممبران صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش، زرین ضیاء، ارباب جہانداد خان، نرگس اور فوزیہ کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ ملک کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جس نے یہ ثابت کردی کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کی جہاد کے نتیجے میں اب کوئی بھی قانون سے ماوراء نہیں اور ہر چور کو آخر قانون کے شکنجے میں آنا ہوگا چاہے وہ ملک کا وزیر اعظم ہی کیوں نہ ہو ۔ انہو ں نے 2018ء عمران خان کی کامیابی کاسال ثا بت ہوگا جس میں وہ ہی ملک کا وزیر اعظم منتخب ہوکر نیا پاکستان کی بنیاد ڈال دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان واحد لیدڑ ہیں جس پر کبھی کرپشن کا الزام عائد نہیں ہوااور ملک سے غربت ، جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ صرف اور صرف وہی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے ورکر اصل سرمایہ ہیں جوکہ عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنا نے کے لئے ان کے ہاتھ مضبوط کردیں گے۔ اس موقع پر گونواز گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔ضلعی صدر عبداللطیف اور پارٹی کے دیگر قائدین رضیت باللہ اور حاجی سلطان محمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!