Kalash community indebted to Bhandara family, say elders

ان خیالات کا اظہار کمیونٹی کے عمائدین نے اسفن یار بھنڈارا کی طرف سے نقد رقوم اور دیگر امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسفن یار بھنڈارا کے پولیٹکل سیکرٹری انیل اجمل اور کالاش مردو خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ کمیونٹی کی نمایندگی کرتے ہوئے نوجوان کالاش رہنما وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ بھنڈارا خاندان سے کالاش کمیونٹی کا تعلق برسوں پر محیط ہے اور اس تعلق نے باہمی احترام اور محبت کی لازوال رشتے کی شکل اختیار کر لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسفن یار بھنڈارا نے اپنے والد کی طرح کالاش کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کی ۔ اور شب روز اپنی بساط کے مطابق مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔ یہی وجہ ہے کہ کالاش لوگوں کے دلوں میں اُن کیلئے احترام موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 150خواتین میں نقد مالی امداد کی تقسیم ، ایک سو گھرانوں میں سلائی مشین اور پانچ سو افراد میں کمبل اور کوٹ وغیرہ کی تقسیم اُن کی طرف سے بہت بڑا تحفہ ہیں جبکہ ان کی طرف سے کالاش ویلیز میں ایریگیشن چینلز ، حفاظتی بند ، سنٹیشن ، واٹر سپلائی سکیم وغیرہ پر دو کروڑ ساٹھ لاکھ بھی خرچ کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح مزید ترقیاتی منصوبوں کیلئے کوششیں جارہی ہیں ۔ وزیر زادہ نے اسفن یار بھنڈارا کی خدمات کی تعریف کی اور انیل اجمل کی خدمات کو بھی سراہا جو بار بار اسفن یار بھنڈارا کی طرف سے مختلف امدادی اشیاء کالاش کمیونٹی میں تقسیم کرنے کیلئے دُشوار گزار راستوں سے کالاش وادیوں میں آتے ہیں۔]]>

One Reply to “Kalash community indebted to Bhandara family, say elders”

Leave a Reply

Your email address will not be published.