Site icon Chitral Today

Ulema assure GOC of cooperation to maintain peace

انہوں نے چترال سکاؤٹس آفیسر مس میں چترال کے علماء سے تفصیلی بات چیت کی ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات گنڈا پور ، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ اور ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ بھی موجود تھے ۔ جی او سی نے علماء سے چترال کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے اُن کے کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے علماء سے ماحول کو ساز گار بنانے اور چترال کے روایتی اور مثالی امن کے تحفظ کیلئے مزید کردار ادا کرنے کے توقع کا اظہار کیا تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔ علماء نے جی او سی کو یقین دلایا کہ چترال کا امن اُن کیلئے انتہائی مقدم ہے اور انہوں نے ہمیشہ امن ، بھائی چارے کے فروغ کو اولیت دی اور آیندہ بھی اپنی یہ ذمہ داریاں ملک اور چترال کے عوام کے بہتر مفاد میں انجام دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ توہین رسالت کے مرتکب شخص کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آیندہ کسی اور کو اس قسم کے ملعونیت کے ارتکاب کرکے اسلام اور مسلمانوں کی دل آزاری کی ہمت نہ ہو سکے اور چترال کے امن کو بھی نقصان نہ پہنچے ۔]]>

Exit mobile version