Site icon Chitral Today

Pakistan Day function held at FCPS

یوم پاکستان کے موقع پر فرنٹیر کور پبلک سکول میں ایک رنگارنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر آج پاکستان نہ ہوتا ،ہم دوسروں کے رحم و کرم پر ہوتے جہاں ہم کسی بھی طرح سے محفوظ نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملکی حالات ہم سے یہ تقاضا کررہے ہیں کہ جس طرح ہماری افواج جان جوکھوں پر ڈال کر دشمن کی آنکھوں میں ڈالے ہوئے ہے ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وطن کے لئے جینا مرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم یوم پاکستان 23 مارچ ہر سال مناتے ہیں مگر اس عہد کی پاسدار ی میں ہم کمزوری دیکھاتے ہیں اور عملی طور پر ملک کے لئے وہ خدمات انجام دینے میں کوتاہی برتتے ہیں جس کی ضرورت ہوتی ہے۔تقریب میں چترال سکاوٹس کے آفیسروں اورجوانوں کے علاوہ سول سوساٹئی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ سکول کے طلباء وطالبات نے حمدباری تعالیٰ ،نعت رسول مقبولؐ ،ملی نغمے اور23مارچ کے حوالے سے تقریرکئے۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہاکہ ایف سی پی ایس چترال کوایک ماڈل سکول بنانے کی کوشش جاری ہیں اس وقت 1200طلباء وطالبات زیرتعلیم ہے اس سال تعداد2000تک لے جانے کی کوشش کررہے ہیں ۔آخرمیں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں انعامات اورتحائف تقسیم کئے اورچترال سکاوٹس کے جوانوں نے ثقافتی شوبھی پیش کئے ۔]]>

Exit mobile version