Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Routine life comes to a standstill

بالائی چترال کے یارخون لشٹ ، بروغل اور گرمچشمہ بگوشٹ میں 40انچ لا سپور تور کہو ، موڑکہو میں 28انچ چترال شہر میں 8انچ کالاش ویلی بمبوریت میں 36انچ برف پڑی ہے ۔ موڑکہو کے مقام گہت میں 10خاندان برف کے تودے گرنے کے خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کی ہے ۔ ہفتہ کے روز شدید برفباری سے آمدورفت معطل رہنے کے سبب دفاتر میں حاضری انتہائی کم رہی ۔ اور لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ برفباری سے چترال شہر کے کئی مقامات پر گرے ہوئے درخت اور بجلی کی گری ہوئی تاریں رکاوٹ بنی رہیں ۔ اور لوگ پیدل چلنے میں خطرہ محسوس کرتے رہے ۔ لواری ٹنل ایریے میں بھی بڑی مقدار میں برف پڑی ہے ۔ تاہم گذشتہ جمعہ کے شیڈول کے روز کے مسافر رات 2بجے چترال پہنچ گئے ۔ بالائل چترال کے علاقہ بروغل میں حالیہ برفباری سے پہلے ہی لوگ انتہائی مشکلات کا شکار تھے ۔ اب وہاں حالات مزید سنگین ہو گئے ہیں ۔ یارخون کے سابق ناظم اور چیرمین سی سی ڈی این محمد وزیر خان اور ویلج ناظم بروغل نے وفاقی ، صوبائی حکومت چیر مین این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سے فوری طور پر امداد کی اپیل کی ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ چترال شہر میں لوگ مفلوج ہو چکے ہیں ۔ ایسے میں چترال شہر سے 250کلومیٹر دور بروغل وادی میں لوگوں کی حالت کیا ہوگی ۔ہماری حکومت کو سوچنا چاہیے ۔ درین اثنا برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اور لوگوں کو جلانے کی لکڑی کی اضافی ضرورت پڑ گئی ہے ۔ تاہم جلانے کی لکڑی سمیت اشیاء خوردونوش منہ مانگی قیمت پر فروخت کئے جا رہے ہیں ۔ چترال میں گذشتہ پانچ سالوں کے بعد ہونے والی برفباری نے پوری چترال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ اور پہاڑوں و جنگلوں میں بڑے پیمانے پر برف کا ذخیرہ ہو چکا ہے ۔ حالیہ برفباری کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے حوالے سے پہلے ہی خبردار کیا تھا ۔]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!