Site icon Chitral Today

Quran khwani held for victims

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)طیارہ حادثے میں شہیدہونے والوں کی ایصال ثواب کے لئے چترال سکاؤٹس مسجد میں بعدنمازجمعہ قرآن خوانی کی جس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سید نظام الدین شاہ ،پاک فوج کے افیسرز سول علاقے کے عوام اورچترال سکاؤٹس کے جوانوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ 3قرآن خوانی کے بعدشہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعاکیا اس موقع پرکمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سید نظام الدین شاہ نے کہاکہ تمام شہداء کے لئے ہم دعاکرتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کوجنت میں جگہ عطافرئیں اوراُن کے اہل خانہ کوصبرعطافرمائے۔ اس سے قبل کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سید نظام الدین شاہ بکرآباد میں حاجی تکبیرخان اور گولدور کے حاجی نواز کے نماز جنازہ میں بھی شرکت اور شہزادہ فرہاد عزیز کی فاتحہ خوانی کے لئے شاہی قلعہ بھی گئے۔ درین اثناء طیارے سانحے میں جان بحق ہونے والوں کے لئے قرآن خوانی جمعہ کے روز بھی جاری رہی اور شاہی بازار مسجد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے مسجد سمیت درجنوں مساجد میں قرآن خوانی ہوئی۔ ]]>

Exit mobile version