چترال کے مجاہدین ، غازیوں کی طاقت اور حوصلہ دُشمن کے مقابلے میں دس گنا زیادہ
اس کے سپوت قربانی کی یاد تازہ کرتے رہیں گے ۔ ہمیں اُن عظیم سپوتوں پر فخر ہے اور ہم اُن کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے صدر کرنل (ر ) سردار محمد خان اور ممبران کے زیر اہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے ضلع کونسل ہال چترال میں منعقدہ ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے ہمیں ایک عظیم کلمہ عطا فرمایا ہے اور اسی کلمے کی بنا پر انسان کا مرتبہ بہت بلند ہے ۔ اس کلمے کے ساتھ اگر کوئی اپنے مادر وطن کے دفاع اور دوسرے امور میں خدمات انجام دینے میں کردار ادا کرتا ہے تو اُس کا مقام اور بھی بڑھ جاتا ہے ۔ اُس میں ملٹری ، سیاست دان اور عوام سب شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے مجاہدین ، غازیوں میں آج بھی جذبہ موجزن ہے اور ان کی طاقت اور حوصلہ اپنے دُشمن کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مٹی کی حفاظت کیلئے جس طرح ہمارے بڑوں نے قربانی دی اُسی قربانی کی اس ملک کیلئے ہر لمحہ ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی سالمیت ، بقا اور ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنا تن من دھن اس پر نچھاور کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر کرنل (ر) سردار محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر کا یہ دن چترال میں پہلی مرتبہ ایکس سروس مین ایسو ایشن کے زیر اہتمام جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے تاہم اُنہیں افسوس ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا کوئی ذمہ دار اس میں شریک نہیں ہوا اور ایم این اے اور دیگر نمایندگان نے شرکت نہیں کی ۔ حالانکہ اُنہیں دعوت دی گئی تھی انہوں نے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کو تقریب میں شرکت کرنے اور ایکس سروس مین ایسو سی ایشن کی ہر ممکن مدد کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرنل نظام الدین شاہ نے سیلاب اور زلزلے سے متاثرہ ایکس سروس مین کو ریلیف دینے میں بھی اُن کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 1965کی جنگ کو انہوں نے ایک سٹوڈنٹ کی نظر سے دیکھا اُس وقت پاکستان کے عوام کا جوش و جذبہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا ۔ جو کہ آج تک زندہ و تابندہ ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اگرچہ اُن کے دور ملازمت میں 1971 کی جنگ ا ور کارگل کی جنگیں لڑی گئیں ۔ لیکن اُنہیں ان جنگوں میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملا ۔ کرنل (ر) سردارنے کہا ۔ کہ یہ ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے ۔ کہ 1965کی جنگ کے ہیروز آج بھی ہم میں موجود ہیں ۔ اور ان کی موجود گی اور حربی تجربات موجودہ نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو بڑھاوا دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ کرنل سردار نے کہا ۔ کہ ایکس سروس مین کو 25فیصد اسپیشل پے اور 25فیصد اوٹ ڈور پیشنٹ الاونس کا مسئلہ درپیش ہے ۔ اس کیلئے کافی کوشش کے باوجود ابھی تک مسئلہ حل طلب ہے ۔ اس سلسلے میں کیس بنا کر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق ایم این اے شہزادہ محی الدین کی وساطت سے سیکرٹری فنانس تک بات پہنچا دی گئی ہے ۔ اور اب مشیر وزیر اعظم امیر مقام کے ذریعے وزیر اعظم کو درخواست پیش کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں امیر مقام سے بات ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایکس سروس مین کے پلیٹ فارم سے ڈیڑھ سو افراد کو مختلف جاب دینے میں کامیابی ہوئی ہے ۔ اور انشا اللہ آیندہ اس کو مزید مضبوط کرکے مسائل حل کریں گے ۔ قبل ازین ایکس سروس مین ایسو سی ایشن نے یوم دفاع کے حوالے سے ایک ریلی نکالی ۔ اور پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعروں کی گونج میں پریڈ گراؤنڈ تک گئے ۔ جہاں انہوں نے انہوں نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما الطاف حسین کا پُتلا جلایا ۔ اور اُن کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ یوم دفاع کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں آفیسران ، ایکس سروس مین ، اور صحافیوں نے شرکت کی ۔]]>