جمعہ کے روز پارٹی کے دیگر رہنماؤں تحصیل نائب ناظم خان حیات اللہ خان اور تحصیل امیر عتیق الرحمن کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولو گراونڈ کی وسعت کے پیش نظر اب تک کسی سیاسی جماعت نے اسے بھرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے اور یہ اعزاز پہلی مرتبہ جماعت اسلامی کے حصے میں آرہی ہے۔ انہوں نے چترال کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چترال کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے سراج الحق کا استقبال کرنے کے لئے پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر پولوگراونڈ پہنچ جائیں ۔
انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام نے پہلے بھی قومی لیول کی سیاسی قیادت کو سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن دن رات کوششوں میں مصروف ہیں اور اب تک چترال ٹاؤن میں سوفیصد گھرانوں تک دعوت پہنچا دئیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 29۔مئی کے جلسے کے بعد چترال کی سیاست میں ایک نئی جہت کا آغا زہوگا۔]]>