
او جی ڈی سی خیبر پختونخواہ ٹیلنٹ ہنٹ پرواگرام میں کل 324 طلبہ نے شرکت کی ۔جن میں سے 72 طلبہ کو انٹر ویو کے لیے منتخب کیا گیا۔ان 72 کامیاب طلبہ میں 5 طلباء شاہ روز ولی، سیرت علی، محمد سلیم، جہانزیب خان دانش اور فضل کریم کا تعلق آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ سے اور ایک طالبہ فہیمہ بیگ کا تعلق آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کوراغ سے ہے۔ ان طلبہ میں سے شاہ روز ولی نے پورے خیبر پختونخواہ میں 258 نمبر لے کے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور ریاضی میں شاہ روز ولی نے 168 نمبر لے کر پورےخیبر پختونخواہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ محمد سلیم نے 162 نمبر لے کر پورے کے پی کے میں تیسری پوزیشن کا حقدار قرار پایا۔
اسی طرح آئی بی اے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں پورے پاکستان سے 583 طلبہ نے حصہ لیا ۔جن میں سے 100 طلبہ انٹر ویو کے لیے منتخب ہوگئے۔ ان 100 طلبہ میں سے 2 طالبات رضیہ نواز اور شازیہ صمصام کا تعلق آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کوراغ سے ہے۔ کامیاب ہونے والے طلبہ نے اپنی کامیابیوں کو اساتذہ کی رہنمائی، والدین کی دعائیں اور خود کی محنت کا صلہ قرار دیا اور انٹرویو میں بھی کامیابی کےلیے امید ظاہر کی.]]>