چترال داخلہ ریلی مہم ریلی
چترال(بشیر حسین آزاد)سنٹینل ماڈل ہائی سکول برائے طلباء چترال کے پرنسپل ،اساتذہ اور طلباء نے داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک واک کا بندوبست کیا۔واک سکول سے شروع ہوا اور بازار پل پر اجتماع کی صورت اختیار کی۔ پرنسپل نے تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت تعلیم کی فروغ اور نونہالوں کی تعلیم وتربیت کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔مفت تعلیم،مفت کتابیں اور اعلیٰ تربیت یافتہ اساتذہ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔انہوں ے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کریں ۔تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے اپنی اولاد کو اس حق سے محروم نہ کیجئے۔ریلی بائی پاس روڈ سے گذرکر واپس سکول میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں والدین بھی شامل ہوئے۔پی ٹی سی کونسل کے ممبر بھی ریلی میں شامل تھے۔]]>