مقررین نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کئی دہائی سال گزرنے کے باوجود ہم ترقی کے راہ پر گامزن ہونے کے بجائے کرپشن میں نام پیدا کیا ہے اور اسی کرپشن کی وجہ سے غریب کا جینا دوبھرہوگیا ہے اور وہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اس سے قبل چیو پل سے ریلی نکالی گئی جوکہ پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتا ہوا پولو گراونڈ پہنچ گئے جہاں پرچم کشائی اور قومی ترانے کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاجبکہ تحریک پاکستان کے کئی کارکنان کو بھی اس موقع پر مدعو کئے گئے تھے جنہیں تخائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔
دریں اثناء دروش کے مقام پر بھی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے ہدایت اللہ، مولانا اسرار الدین الہلال ، الحاج خورشید علی خان اور دوسروں نے خطاب کیا۔ ]]>