
اس پروگرام میں چترال ٹاسک فورس کے کمانڈر کرنل نظام الدین کی اہلیہ کے علاوہ مختلف یونین کونسل کے لیڈی کونسلرز نے بھی شرکت کی۔اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عورت کو دین اسلام نے ممتاز مقام دیا ہے اور ہرعورت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مثالی زندگی کریں تاکہ وہ اپنے والدین اور ملک وقوم کیلئے باعث افتخار ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر بہت سنجیدگی سے لائحہ عمل تیار کیا جائے اور قانون کی بالادستی رہے تو یقیناًخواتین کے ساتھ آئے دن ہونے والے ناانصافیوں،ظلم وزیادتی ،اتحصال اور بربریت سے نجات ملنے کے ساتھ ساتھ خواندہ سماج کی تشکیل ہوگی۔جس سے بہت سارے مسائل خود بخودختم ہوجائینگے۔اس موقع پر بچیوں نے خاکے بھی پیش کیے۔]]>