Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Women councillors briefed about their roles & responsibilities

womenاس ورکشاپ کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر حصول بیگم رکن تحصیل کونسل مہمان حصوصی تھی جبکہ ورکشاپ کی صدارت شاہی گل خاتون کونسلر نے کی۔ خوتین کے سامنے مسائل میں زیادہ تر خواتین کونسلران کو شکایت تھی کہ منتحب ہوتے ہوئے آٹھ مہینے گزر گئے اور ابھی تک نہ ان کا علیحدہ دفتر ہے نہ کوئی ترقیاتی کام کیلئے انہیں فنڈ دیا گیا۔ خواتین کونسلرز پر زور دیا گیا کہ اگر وہ مل کر اتفاق سے کام کرے تو وہ ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے گیں۔ سی سی ڈی این کے چئیرمین محمد وزیر خان نے کہا کہ اس ورکشاپ کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصد خواتین کونسلرز کو ان کا حق اور فرائض کی احساس دلوانے کے ساتھ ساتھ ان کو اس بات پر آمادہ کرنا ہے کہ وہ مل کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کرے۔ اکثر خواتین نے یہ شکایت کی کہ انہیں منتحب ہوتے ہوئے کافی عرصہ گزر گیا مگر ان کو یہ بھی پتہ نہیں کہ ان کا کام کیا ہے۔ خواتین کونسلرز نے یہ بھی شکایت کی کہ پچھلے سال جو تباہ کن زلزلہ آیا تھا اس میں اکثر گھر تباہ ہوئے مگر اکثر متاثرین کو ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں ملا اور جو بااثر افراد ہے ان کو بغیر کسی نقصان کی بھی امدادی رقوم کی چیک دئے گئے اور ریلیف کا سامان بھی ان کو دیا گیا۔ ورکشاپ کے آحر میں ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ خواتین کونسلرز کو بھی ترقیاتی فنڈ کیلئے علیحدہ فنڈ دی جائے۔]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!