Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Chitrali student gets US scholarship

Studentچترال (بشیر حسین آزاد ) چترال کے گاؤں درخناندہ ایون سے تعلق رکھنے والا طالب علم امریکہ کے مشہور اور اعلی تعلیمی ادارہ وٹکم کمیونٹی کالج میں ماسٹرز ان ہوسپٹیلٹی اینڈ ہوٹل منیجمنٹ کی سکالر شپ پہ پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ محمد فرید نے الیکٹریکل انجینئرنگ کے بعد اپنا شعبہ تبدیل کرکے ہو ٹل منیجمنٹ کا پیشہ اختیار کیا اور اب اس شعبے میں ماسٹرز کرنے کیلئے امریکن ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے سکالر شپ کے حصول میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ محمد فرید ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر محمد آفتاب کا چھوٹا بھائی ہے جو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس اپنے ملک آکر خدمت کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور پاکستان و خصوصاً اپنے ضلع چترال میں ہو ٹلنگ اور سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے اور اسے ایک صنعت کا درجہ دے کر علاقے میں سیاحتی آمدن کے ذریعے معاشی استحکام لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔]]>

You might also like
2 Comments
  1. Sultan Wazir says

    Congratulatons to Mr.Muhammad Farid and his proud parents for his outstanding achievement.

    1. Aziz wali says

      Well done Farid we are Proud of you

Leave a comment

error: Content is protected!!