Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

Chitralis have their own reasons for CPEC share

Pak China چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال چترال میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کی زیر صدارت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چترال پاک چائنا اقتصادی راہداری کیلئے سب سے محفو ظ ترین راستہ ہے جہاں سے گرم پانیوں تک رسائی اور واسطی ایشائی ممالک تک پہنچنا انتہائی آسان ہے ۔ اس لئے اس راہداری کو چترال میں سے گزارنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور پسماندہ علاقوں کی معاشی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی اس لئے چترال جیسے دور اُفتادہ اور ترقی سے محروم اضلاع میں سے اس راہداری کی تعمیر کرکے اُن کی ترقی کے دروازے کھولے جائیں ۔ مقررین نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مختصر عرصے میں تین مرتبہ چترال کا دورہ کیا اور لواری ٹنل جیسے اہم پراجیکٹ میں انتہائی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ نیز انہوں نے متاثرین کیلئے ڈھائی ارب کے فنڈ مہیا کئے جو کہ اُن کی چترالی عوام کے ساتھ محبت اور ہمدردی کا بین ثبوت ہے ۔ اس لئے چترالی عوام وزیر اعظم سے یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ اکنامک کوریڈور روٹ کے حوالے سے بھی وہ چترال کو محروم نہیں کریں گے کیونکہ یہ خطہ دہشت گردی سے دور امن کا گہوارہ ہے اور ایسے بین الاقوامی شاہراہ کو پُر امن خطے سے گزارناانتہائی ضروری ہے ۔ cpecضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور چائنا پاکستان ہی کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے اہمیت کی حامل ہے اور یہ روٹ جس علاقے سے بھی گزرے گا اُن لوگوں کی قسمت بدل جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کے اصل سٹیک ہولڈر علاقوں کو بائی پاس کرکے مثبت نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں اور اس کیلئے بھر پور جدو جہد کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چترال کا مستقبل بہت روشن ہے اورآیندہ دس سالوں میں اس علاقے کی تقدیر بدل جائے گی ۔ لوگوں کو وقتی مشکلات سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل ایشاء تک پہنچنے کیلئے چترال سے بہتر کوئی روٹ نہیں اور اسی روٹ سے بجلی ، گیس پاکستان پہنچائے جائیں گے اور تجارتی سامان کی نقل وحمل بھی اسی راستے سے ہو گی ۔ ضلع ناظم نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور چائنیز سفیر کو چترال آنے کی دعوت دی جائے گی اور ہم ہر پُر امن اور باہمی گفت و شنید کا راستہ ضرور استعما ل کریں گے ۔cpec کانفرنس سے چترال چیمبر اآف کامرس کے سینئر نائب صدر سرتاج احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے مفاد کی خاطر چیمبر ہر فورم پر آواز اُٹھانے سے دریغ نہیں کرے گا اور اقتصادی راہداری چترال کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سیاسی پارٹی یا حکومت کے مخالف نہیں ۔ لیکن پسماندہ علاقوں کو دانستہ طور پر محروم رکھنے کی کوشش کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ جس کیلئے شرافت اور اخلاقی اقدار کے دائرے میں اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ اگر راہداری میں چترال کو نظر انداز کیا گیا ۔ تو اس علاقے کے لوگوں میں احساس محرومی مزید بڑھے گی ۔ اس موقع پر ضلع ناظم چترال نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں انہوں نے پورے خطے کے مفاد کی خاطر اقتصادی راہداری روٹ چترال سے گزارنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں دروش ، چترال خاص اور بونی میں کانفرنس منعقد کئے جائیں گے ۔ کانفرنس سے سید احمد خان ، قاری جمشید احمد ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ، مولانا عبد الطیف ، حبیب حسین مغل ، صاحب نادر خان ایڈوکیٹ کے علاوہ ایم پی اے فوزیہ بی بی ، ڈاکٹر سید عالم اولسی تحریک اور سنیٹر حاجی غلام علی نے ٹیلیفونک خطاب کیا ۔]]>

You might also like
4 Comments
  1. Sharafat says

    Nizar Ali Shah sb, very true agree with you, People who cant make the that CPEC dreame in his own tenure now criticizing and making dispute, let them make the road first, the other corridor part will come gradually sooner or later.

  2. Nizar Ali Shah says

    The holding of one day workshop under the aegis of Chitral chamber of commerce is a timely step where the district Nazim Haji Maghfirat Shah and Sartaz have stressed the need to include the whole areas of Chitral directly benefiting from the economic corridor and it is only possible if the economic corridor gijantic project directly passes through Chitral.This is not a bilateral project between pakistan and China but its economic benefits would also benefit Middle East and the West.The CPEC was really a dream for pakistan but fortunately that has been materialized in our life time.CPEC is not a road construction but it is rightly been called the fate changer between Pakistan and and China.let us get united that the story of one day workshop should not stop here but a delegation in this respect should be formed to meet the Prime minister of Pakistan and it should be discussed with them face to face so that there stands a chance that our endeavors could be fruitful.
    Nizar Ali Shah
    Harchin Chitral

  3. Sharafat says

    Very good and nice step by Sartaj and Maghfirat shah sb we appreciate your developmental and positive approach for Clean and Green Chitral.
    Now in Pakistan everyone have conscious about Development of their own area, thats is very beautiful things.
    We remember the past, where everyone in Pakistan was talking about Tahreek Taliban,even in Peaceful Chitral some people were inviting Maolana Suffi Muhammad to visit chitral to impose his own type of shariat because Musharraf, Zardari, Asfandiyar was in Game with US while collecting Dollar and spreading terrorism in every corner of Pakistan to fight with so called TTP.
    Thanks God, Now Nawaz government took serious action to eliminate terrorism, and they dont need US dollar in reward, Nawaz government started the Developmental Projects with help of China will sure eliminate Terrorism and bring prosperity.
    Mujay bohta he ajeeb lag raha hota hay jab aaj PPP waly oppostion may betker Nawaz government ko critisize kerta hay, 5 saal may ek Megawatt bijli nai la sakay, Railway, PIA steel mil dhooob raha thay, Corruption k siwa 5 sal tak or koi cheez nai suni, Khoda k liya kuch kam kernay do Nawaz or Imran Khan ko.
    Voh zamana gaya jab Khalil Mian fakhtay uraya kerta tha, ab Chitral k wam ba shughur hogai hay, voh Bhatto or Musharraf ka ahsan wapas ker chukay hay.
    PTI government nay Merit system lay aya hay, ab Yarkhoon may ek baba ko pata chalgaya hay k unka beta ye beti agar NTS pas ker merti pe aya to usay Sardar Hussain ye Saleem khan k recommendation ki zarurat nai hay. Sultan wazir sab k telephone k zarurat b khatm hogai hay.

  4. Sultan Wazir says

    I love all my brothers, sisters and children belonging to the soil of Chiral.I shall always be respecting their knowledgeable opinion. This controversy of the Economic Corridor is not a simple thing to be understood by brother Sartaj and my lovable student Maafirat Shah.The in-competence of Pervaiz Khattak can not be burried in this style.Please go through the report presented by Dr.Kaisar Bengali to Dr.Abdul Maalik Baluch-the Chief Minister of Baluchistan before convening of the ALL PARTIES CONFERENCE by the Prime Minister, in Quetta.Your Chief Minister was sleeping.It is not an issue of road.It is a development programe which may change the future scenario both in terms of prosperity and respect for Pakistan.ALLAH safan Khoshan halyar.

Leave a Reply

error: Content is protected!!