Chitral traders warn admin against demolishing shops
جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ چترال بازار میں دکانوں کو دونوں طرف چار چار فٹ پر گرانے پر بضد ہیں جسے تاجر برادری کسی صورت میں ماننے کو تیار نہیں ہیں اور اپنے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ تجار یونین کے رہنماؤں نے کہاکہ بازار چترال کے موجود ہ سڑک کی توسیع کا کام 1982ء میں ہوا تھا اور سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے پرانے دکانیں گراکر سڑک کی توسیع کی تھی اور سڑک کے دونوں طرف پختہ نالیاں اس کے ثبوت ہیں۔ انہوں نے ڈی۔ سی چترال کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ اپنے دعوے میں سچا ہے تو ریاست چترال کے وقت کے تعمیر کردہ روڈ کا نقشہ اور دوسرے ثبوت تجار یونین کو پیش کریں تو تجار یونین خود ہی ان تجاوزات کو مسمار کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسامہ احمد وڑائچ چترال کو پشاور یا ایبٹ آباد کی طرح نہ سمجھ لیں جہاں انہوں نے تجاوزات کو ہٹانے کا اپنے آپ کو چیمپین بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال بازار میں پشاور کی طرح سرکاری زمین نہیں ہے بلکہ یہ دکانداروں کی اپنی ملکیتی ہے اور وہ تجاوزات میں ملوث ہرگز نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تجاوزات سے بھی بڑھ کر دوسرے مسائل چترال کو درپیش ہیں جن میں پشاور،دیر اور چترال کے درمیان کرایوں میں کئی گنا اضافہ، سوختنی لکڑی کی قیمتوں میں من مانی اضافے شامل ہیں لیکن ڈی۔ سی چترال کو صرف تجاوزات ہی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعے کے تمام بلدیاتی منتخب نمائندے اور صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان کو چترال بازار میں تجاوزات کے بار ے میں اختیار ہونا چاہئے ۔ ا س موقع پر صوبائی بار کونسل کے رکن عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ نے بھی تجار برادری کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ چترال بازار میں کوئی تجاوز نہیں ہوا ہے اور یہاں کوئی لینڈ مافیا نہیں ہے۔ڈی سی چترال اور بازار یونین آپس میں مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالے ورنہ یہاں پر امن وامان مسئلہ پیدا ہوا۔
SHEER STUPIDITY,HALLOW AND LAME EXUCES BY THE SO CALLED TOJJAR MAFIA.THE DISTRICT ADMINISTRATION STRICT VIGILENCE ON ELEMENTS WHO BY ONE OR THE OTHER WAY CREATE HURDLES FOR THE COMMON MEN SHOULD BE DEALT WITH IRON HAND IRRESPECTIVE OF THEIR SOCIAL,POLITICAL AND FINANCIAL STATUS AND WE THE PEOPLE OF CHITRAL VALUE THESE POSITIVE AND BOLD SEPS TAKEN BY OUR DC CHITRAL.POPLE OPPOSING THESE STEPS ARE EXPOSING
THEMSLEVES.