Young poet's collection Gul Yasmeen launched
کتاب پر صالح ولی آزاد کے علاوہ محمد جاوید حیات نے فنی تبصرے پیش کئے جبکہ انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویر الملک ، محمد کوثر ایڈوکیٹ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ، ظفر اللہ پرواز اور سعادت حسین مخفی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہاکہ کھوار زبان وادب کے لئے اس کتاب کو ایک اثاثہ قرار دیا اور کہاکہ شاعر کے کلام میں ندرت خیال اور منفرد اسلوب نے اسے اپنے ہم عصر نوجوان شاعروں میں ممتاز مقام عطاکرنے کا باعث بنے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے ہی شاعر لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لئے زندہ رہتے ہیں جس طرح سولہویں صدی کے شعراء گل اعظم خان ، اتالیق محمد شکور غریب کے نام اب بھی زندہ جاوید ہیں۔ انہوں نے کتاب کی ڈیزائن اور طباعت کے معیار کی بھی تعریف کی ۔ مہمان خصوصی سلطان محمود خان نے اپنی طرف سے شاعر کو دس ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاعر جعفر حیات ذوقی متحدہ عرب امارات میں چترالی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم اوورسیز پاکستانیز ویلفئیر فاونڈیشن کے سرپرست حاجی محمد ظفر کے چھوٹے بھائی ہیں۔ تقریب کی مالی معاونت سہارا آرگنائزیشن نے کی تھی۔ ]]>