Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Relief items collected by two devoted women distributed

ایسے ہی لوگوں میں دو خواتین نتاشالاکھانی اور مہنازالملک کا نام چترال میں سرفہرست ہے جنہوں نے زلزلے کے بعد سے اپنا سکھ چین چترال کے متاثرین کیلئے وقف کردیا۔ نتاشا لاکھانی کو چترال کے لوگوں سے بے پناہ پیار ہے اور سیلاب و زلزلے کی مصیبت نے اُن کو چترال کے لوگوں کے اور بھی قریب کردیا ہے۔

جبکہ مہنازلملک چترال کی اپنی بیٹی شہزادہ سراج الملک کی صاحبزادی ہیں۔ گذشتہ روز دوبئی سے دونوں خواتین بڑی مقداد میں امدادی سامان لے کر چترال پہنچیں اور چترال میں انتہائی محنت شاقہ سے ہر متاثرہ خاندان کیلئے پیکیج خود تیار کیں اور اپر چترال کے زلزلہ سے متاثرہ مقامات چرون اویر، گشٹ، بریپ، موڑکہو اور سارغوز کے مقامات پر جا کر متاثرین میں تقسیم کیں۔ جن میں آٹا، گیس سلنڈر ،سولر لائٹس، کمبل،ترپال، فوم اور مردوں، خواتین اور بچوں کے گرم ملبوسات کے فیملی پیک شامل تھیں جبکہ ستر بہت متاثرہ فیملی کیلئے فی گھرانہ دس ہزار روپے کی نقد امدادبھی دی گئی۔

چرون اویر میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے موقع پر نتاشا لاکھانی متاثرین کی مشکلات دیکھ کر فرط غم میں خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور بے اختیار رو پڑیں ۔اور متاثرہ بچوں کو گود میں بیٹھا کر اُنہیں پیار کرتی رہیں ۔ امدادی اشیاء کی تقسیم کے موقع پر شہزادہ سراج الملک اور شہزادہ سکندرالملک بھی موجود تھے ۔ اورا مدادی اشیاء کی تقسیم اُن کی معاونت سے ممکن ہو ا ۔ اس موقع پر نتاشا لاکھانی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ۔ کہ چترال کے لوگوں پر مصیبتوں کے پے درپے پہاڑ ٹوٹے ہیں ۔ پہلے سیلاب اور اب زلزلے نے مصیبت میں رہی کسر پوری کردی ہے۔

اس لئے یہ مصیبت زدہ لوگ اکیلے اس مشکل سے نکلنے کے قابل نہیں ہیں ۔ ان متاثرین کو بہت بڑی سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ یہ دوبارہ اپنی معمول کی زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں۔ نتاشا نے چرون اویر میں گاؤں کی بزرگ خواتین سے ملاقات کی اور زلزلے کی وجہ سے اُن پر بیتنے والے حالات کے تذکرے پر انتہائی افسر دہ ہوئیں۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کو تسلی دی ۔ کہ اُن کی مدد کی حتی الوسع کوشش کی جائے گی ۔ ماڈل گھر متعارف کئے جائیں گے ۔ تاکہ زلزلہ متاثرین آیندہ خدانخواستہ زلزلے کی صورت میں مزید نقصانات کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے گشٹ لاسپور کے متاثرین سیلاب کی حالت زار پر بہت صدمے کا اظہار کیا۔ جس میں تیرہ گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں اور اب بھی وہ خاندان نقط انجمادمیں خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ متاثرین نے اس موقع پر نتاشا لاکھانی، مہنازالملک کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ اتنی دور اور دشوار گزار راستوں کی مسافت طے کرکے وہ اُن کی حالت زار پر رحم کھا کر اُن تک پہنچے اور اُن کی مدد اور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اُن کی درازی عمر کیلئے دُعائیں دیں۔

متاثرین نے شہزادہ سکندر الملک ،شہزادہ سراج الملک، سجاد احمد اور اُن تمام افراد کی تعریف کی جن کی کوششوں سے امدادی سامان اُن تک پہنچنے ممکن ہوئے۔

You might also like
4 Comments
  1. Muhammad Hassan says

    Great job, respected Natasha and princess. Your generous help at this time of need is really meaningful for the needy people. God bless you and grant you more.

  2. muhammad hayat khan says

    Of course there are many people who are deserving their time and wealth for the relief of the needy people of the earth quick area of Chitral. Unfortunately their aims could full fill because they hand over their relief items to the political representatives or to the so called social persons. They distribute it to their relatives or to the people who are not right to receive any tiny form the relief items. They deprive the really needy people. I appeal to the donors please distribute your relief items by your self. Why you are handover the relief to the so called social persons.

  3. imtiaz booni says

    Brepo ma miki kicha khoshan biti asur la aha, Masha’Allah may you smile always. These are people who never lose heart even in times of adversity. Zinda baad Chetraro zinda dil royan.

  4. Israr says

    Bravo to Natasha..

Leave a Reply

error: Content is protected!!