Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Chitral tehsil council passes deficit budget

Tehsil حسب سابق موجودہ بجٹ کو بھی خسارے کا سامنا ہے ۔ اور مجموعی طور پر تین کروڑ ، پچاس لاکھ تیرہ ہزار روپے کی کمی نئے ٹیکسز کے نفاذ سے پوری کرنے کا اظہار کیا گیا ۔ ترقیاتی بجٹ میں صوبائی حکومت کے فارمولے کے تحت تیس فیصدآبنوشی سکیموں پر ، بیس فیصد میونسپل سروسز پر ، دس فیصد روڈز ، دس فیصد خواتین ،نوجوانوں اور سپورٹس پر اور تیس فیصد صوابدیدی فنڈ کے طورپر مختلف سکیموں پر خرچ کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس نے کہا ۔ کہ چترال پر یکے بعد دیگرے نامساعد حالات آئے ۔ اور علاقہ مشکلات میں گھرارہا ۔ جبکہ دوسری طرف رول آف بزنس کیلئے طویل انتظار نے کام کی راہ میں رکاوٹ ڈال دی ۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اور اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ عوام نے جس جوش اور جذبے کے تحت اپنے مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی نمایندوں کا انتخاب کیا ہے ۔ حکومت اُن کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے عوام کے امنگوں کی ترجمانی اوراُن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کا مربوط نظام نہیں ہے ۔ تاہم تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی خدمات کو بہتر بنانے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ اس موقع پر ہاؤس میں لوٹکوہ سے تعلق رکھنے والے ممبران محمد علی شاہ ، خوش محمد ، اور عبدالمجید نے بجٹ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ بجٹ میں چترال شہر سے باہر رہنے والے لوگوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ اس لئے اس پر نظر ثانی کی جائے ۔ انہوں نے اپنے موقف کے حق میں اجلاس سے واک اوٹ کیا ۔ جنہیں بعد میں منا کر دوبارہ ہاؤس میں لا یا گیا ۔ اجلاس میں یوتھ کونسلر نے سپورٹس فنڈ میں اضافہ کرنے ، عبدالسلام اور قاضی فضل معبود نے قدرتی آفات اور ٹھوس کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے بجٹ میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ تاہم شمشیر خان نے کہا ۔ کہ بجٹ میں مزید تاخیر چترال کو اور بھی مشکلات سے دوچار کر سکتا ہے ۔ اس لئے فوری طور پر بجٹ کی منظوری چترال کے عوام کے مفاد میں ہے ۔ جس پر متفقہ طور پر بجٹ منظور کیا گیا ۔ اجلاس سے خاتون کونسلر ، اقلیتی رکن نظر گئے ،عبدالحق وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔ کنوئنیر خان حیات اللہ خان نے مختلف کمیٹیز کے چیرمین و ممبران کے ناموں کا اعلان کیا اور اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا ۔ اجلاس میں ٹی ایم او کریم اللہ نے بھی مختلف امور کے بارے میں وضاحت کی ۔ ]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!