Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

ویلج کونسل سکرٹری کی آسامیوں پر سیاسی تقریروں کو منسوخ کیاجائے

PC PTIچترال پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چترال کے کنوینیئر رحمت غازی ،عبدالولی خان ایڈوکیٹ ،سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ کے ہمراہ بڑی تعداد میں متاثرین نے اظہار خیال کیا۔متاثرین کی نمائندگی کرتے ہوئے یوسف زیب ،اسرار احمد اور اظہر علی خان نے الزام لگایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالاکرم،ڈپٹی کمشنر امین الحق اور ضلع ناظم مغفرت شاہ نے سیاسی جوڑ توڑ کے ذریعے این ٹی ایس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اُن کے حق سے محروم کیا۔متاثرین نے الزام لگایا کہ10سے زیادہ جگہوں پر جماعت اسلامی کے ایسے لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔15جگہوں پر ایسے سیاسی لوگوں کو بھرتی کیا گیا جو میرٹ میں بہت پیچھے تھے۔ متاثرین نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لے خود سوزی کی دھمکی دی اور مطالبہ کیا کہ24گھنٹوں کے اندر تمام بھرتیوں کو منسوخ کیا جائے۔پریس کانفرنس میں رحمت غازی اور عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے متاثرین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے صوبائی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ ویلج کونسل سکرٹریوں کی بھرتی منسوخ کی جائے۔چترال کے ڈپٹی کمشنر امین الحق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدلاکرم کوفوری طورپر تبدیل کیا جائے اور غیر جانبدار افیسروں کے ذریعے انکوائری کرکے حقداروں کو ان کا حق دیا جائے ،ورنہ یہ تاثر مزید گہرا ہوجائے گا کہ چترال کا ضلع جماعت اسلامی کو ہبہ کردیا گیا ہے۔متاثرین نے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے قانونی چارہ جوئی کے عزم کااظہار کیا۔ متاثرین نے پریس کلب سے ڈی سی ہاؤس تک ریلی نکالی ،ریلی کے شرکاء نے ضلعی انتظامیہ اور ضلع ناظم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!