رامان گاؤں میں 500کلو واٹ مایکروہائڈروپاور پراجیکٹ کا افتتاح

laspur آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تحت وادی لاسپور میں رامان گاؤں میں 500کلو واٹ مایکروہائڈروپاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے آباو اجدادنے انتہائی مشکلات کے باوجود اس علاقے کو نہیں چھوڑا اوراپنی تہذیب وتمدن کے ساتھ یہاں مصائب ومشکلات کا مقابلہ کرتے رہے جبکہ ہمیں تمام ضروری وسائل دستیاب ہیں جن کو صرف بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ سوئس حکومت کی تعاون سے 107.6 ملین روپے کی لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والی یہ بجلی گھر چووہ دیہات میں آٹھ ہزار سے ذیادہ آبادی کو بجلی کی سہولت فراہم کرے گی جبکہ اس انتہائی سرد علاقے میں موسم سرما میں پکانے ، حرارت حاصل کرنے اور روشنی کے لئے لکڑی اور گوبر پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ پاکستان میں سوئس سفیر مارک جارج نے بجلی کا بٹن دباکر بلب روشن کرکے بجلی گھر کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو افیسر اختر اقبال ، اے کے آر ایس پی کے جنرل منیجر عبدالمالک ، آر پی ایم سردار ایوب کے علاوہ ڈی۔ سی چترال امین الحق ا ور علاقے کے عمائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سو ئس سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیڑھ سو سال پہلے ان کا ملک بھی پسماندہ تھا مگر اجتماعی ترقی کے ذریعے اب ملک کو ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا کردیا ہے۔ اس موقع پر اختر اقبال نے سوئس حکومت کا اے کے ایف کے ساتھ اشتراک میں کام کو مثالی قرار دیتے ہوئے اس ا مید کا اظہار کیاکہ یہ پارٹنرشپ جاری رہے گی۔ ]]>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *