Site icon Chitral Today

گلگت بلتستان اور چترال کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشز کے نمایندہ وفود کا اجلاس

lso اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع اور چترال کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشز کے نمایندہ وفود کا ایک افتتاحی اجلاس ضلع غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں ہوا ۔ جس میں مستقبل میں سماجی بہبود کے ان اداروں کے کاموں کو حکومتی سطح پر باہمی تعاون اور رابطہ کاری کے تحت آگے لے جانے سے متعلق مختلف پہلووں پر تفصیل سے بحث ہوئی ۔ اور اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز اور حکومتی سطح پر عوام کیلئے کئے جانے والے ترقی کی کوششوں کو یکجا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اور ایک مربوط حکمت عملی اور باہمی مضبوط رابطہ کاری کے تحت کام کرتے ہوئے گلگت بلتستان اور چترال کے عوام کے مسائل زیادہ بہتر طریقے سے حل کئے جاسکتے ہیں ۔ مشتر کہ وفد کے ارکان اپنے پانچ روزہ پروگرام میں مختلف اضلاع کے اعلی حکام سے ملیں گے۔ اور اس حوالے سے اپنے خیالات پیش کریں گے ۔ وفد گلگت بلتستان کے وزیر اعلی ، اسپیکر جی بی اسمبلی اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کرے گا ۔اس وفد میں چترال سے ( سی سی ڈی این ) چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے چیرمین محمد وزیر خان کی سربراہی میں سات رکنی ٹیم شامل ہے ۔ جو چترال کی نمایندگی کر رہاہے ۔ واضح رہے ۔ کہ چترال اور گلگت بلتستان میں 76 لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز زندگی کے تمام شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ جن کے ساتھ 2111مرد تنظیمات 1801خواتین تنظیمات ،303یوتھ اور405سول سوسائٹی تنظیمات رجسٹرڈ ہیں ۔ اور مجموعی طور پر ایک لاکھ چوراسی ہزار (184000)مرد خواتین ممبرز اس نیٹ ورک کے ساتھ وابستہ ہیں ۔]]>

Exit mobile version